خطبات محمود (جلد 11) — Page 385
خطبات محمود ۳۸۵ سال ۱۹۲۸ء نازل ہو گا۔ان کے مقابلہ میں عیسائیوں نے محبت کی غلط تعلیم دی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ صال ہو گئے۔انہوں نے محبت اور ہمدردی میں غلو کیا۔جس طرح یہود نے غضب میں غلو کیا تھا اسی طرح عیسائیوں نے محبت میں غلو کیا۔اور کہا :- شریر کا مقابلہ نہ کرنا۔بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے۔اور اگر کوئی تجھ پر نالش کر کے تیرا کر تا لینا چاہے تو چونہ بھی اسے لے لینے دے اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار میں لے جائے۔اس کے ساتھ دو کوس چلا جا" (متی باب ۵ آیت ۳۹ تا ۴۱) پس چونکہ عیسائیوں نے محبت میں غلو کیا اس لئے اللہ تعالٰی نے فرمایا تمہارے ساتھ یہ سلوک کیا جائے گا کہ ایسے سامان پیدا کر دیئے جائیں گے کہ محبت کا غلو ہی تمہیں تباہ کر دے گا۔تمہاری قوم ایسی عیاشیوں اور بدکاریوں میں مبتلاء ہو جائے گی جو محبت میں غلو کرنے کے نتائج میں حاصل ہوتی ہیں اور پھر وہی باتیں تباہی کا باعث ہو جائیں گی۔جس طرح یہود اپنے اندر غضب پیدا کر کے بیرونی حکومتوں کے غضب کے نیچے آگئے اور اس طرح تباہ ہو گئے اسی طرح تم اپنے اندر محبت میں غلو کر کے خود اپنی تباہی کا موجب ہو گئے۔یہود نے غضب اختیار کیا تو بیرونی قوموں نے انہیں تباہ کر دیا۔عیسائیوں نے محبت میں غلو کیا تو وہ ضلالت میں جا پڑے اور ان کے اندر سے ہی تباہی کے سامان خدا تعالیٰ نے پیدا کر دیئے۔وہی نظام جس کا نام ترقی کے سامان رکھا جاتا ہے وہی ان کی تباہی کا موجب ہو گیا اور عمارت اپنے اندر کے نقص سے ہی ٹوٹ گئی۔تو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ : میں پیشگوئی کی گئی تھی۔کوئی کے یہود تو اس سورۃ کے نازل ہونے سے قبل تباہ ہو چکے تھے ان کے متعلق یہ کس طرح پیشگوئی ہوئی۔اس کے متعلق میں کہوں گا کہ بے شک وہ یہود تباہ ہو چکے تھے لیکن چونکہ مثیل یہود پیدا ہونے والے تھے ان کے لئے پیش گوئی ہے۔جو لوگ غضب کا رستہ اختیار کرنے والے تھے اور یہ کہنے والے تھے کہ جو قابو میں آجائے اسے ہیں ڈالو ان پر خدا تعالیٰ جابر اور ظالم بادشاہوں کو مقرر کر دے گا اور اس طرح وہ تباہ ہو جائیں گے اور جنہوں نے ناجائز محبت اختیار کی اور اس میں غلو کیا ان پر محبت ہی الٹ پڑے گی اور اپنی قوم ہی انہیں تباہ کر دے گی۔پس سورۃ فاتحہ میں ایک بہت بڑی پیشگوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف تو مسلمانوں پر غیروں کو مسلط کر دیا جائے گا اور اس طرح ان کی تباہی