خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 74 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 74

خطبات محمود ۷۴ سال 1927ء کو ماننے والے اور ان کی عزت کرنے والے اچھے ہیں۔یہ کوئی بڑا مطالبہ نہیں۔وہ بے شک ہمیں دکھ دیں۔بے شک ہمیں نقصان پہنچا ئیں۔میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ وہ آریوں اور عیسائیوں کے مقابلہ کے وقت یہ بتادیں کہ اسلام سے محبت کرنے والوں کو بہر حال ہم اسلام کے دشمنوں سے اچھا سمجھتے ہیں۔اور ہم ان کی پیٹھ میں خنجر مارنے کے لئے تیار نہیں۔اور یہ کوئی ایسا بڑا مطالبہ نہیں کہ جس کا پورا کرنا ایسے نازک وقت میں ان کے لئے مشکل ہو۔اس موجودہ مشکل کا علاج یہی ہے کہ وہ ان لوگوں کے مقابلہ کے وقت ہم سے متحد ہو جائیں۔اور اگر اس ذمہ داری کو سمجھ لیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ نازک وقت قائم نہیں رہ سکتا۔اگر کوئی اس سے بڑھ کر قربانی کرنے کے لئے تیار ہے تو اس کا فرض ہے کہ جہاں یہ لوگ کچھ کر رہے ہوں۔اس جگہ کے متعلق ہمیں اطلاع دے تاہم ان کا مقابلہ کر سکیں۔بغیر علم کے کچھ نہیں ہو سکتا۔پس جو مسلمان پہلے مطالبہ سے زیادہ قربانی کرنے پر آمادہ ہوں۔ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمیں ہر اس موقع اور ہر اس مقام سے آگاہ رکھیں۔جہاں آریہ اپنا جال پھیلا رہے ہوں کیونکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ایک جگہ پر وہ لوگ اسلام کے برخلاف کوشش کر رہے ہوں اور ہمارے پاس آدمی بھی موجود ہوں۔لیکن ہمیں وہاں کی خبر ہی نہ ہو اور اس طرح نقصان پہنچ جائے۔پس یہ ضروری ہے کہ ہمیں ہر موقع اور ہر مقام سے آگاہ رکھا جائے۔تاہم ان کا مقابلہ کر سکیں۔اگر کوئی شخص خود کچھ نہیں کر سکتا یا کام اس کی طاقت سے بڑھ کر ہے۔تو وہ ہمیں خبر کر دے۔تاجو کچھ ہم سے ہو سکے ہم کر سکیں۔اور میں یہ مطالبہ صرف اس لئے مسلمانوں سے کرتا ہوں کہ وہ رسول کریم ﷺ کی محبت کا دعوی کرتے ہیں۔جہاں جہاں بھی دشمن کوشش کر رہا ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔پس جس جگہ دشمن اپنا زہر پھیلا رہا ہو وہاں فوراً جلسوں کا انتظام کرنا چاہئے۔اور واعظوں کے لئے ہمیں اطلاع کر دینی چاہئیے۔ہم انشاء اللہ فوراً وہاں ایسا واعظ بھیج دیں گے جو ان کے زہر کو دور کر دے۔مقامی آدمی جس خوبی سے کام کر سکتے ہیں باہر کے نہیں کر سکتے۔اس لئے جلسہ کے انعقاد کی ذمہ داری مقامی لوگوں پر ہی ہو سکتی ہے اور انہی کو جلسوں کا انتظام کرنا چاہئے۔اگر وہ جلسہ کا انتظام کرلیں گے تو پھر ہم اپنے واعظ بھیج دیں گے جو دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔اور ان کے زہر کے اثر کو انشاء اللہ دور کر دیں گے۔یہ تین مطالبے کوئی بڑے مطالبے نہیں۔اگر مسلمان یہ تین کام کرنے لگ جائیں۔تو دشمن کو