خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 53

سال 1927ء ۵۳ خطبات محمود برکات حاصل کرنا چاہتے ہو تو غفلتیں چھوڑ دو اور ستیاں ترک کر دو ۔ کیونکہ جو غفلتیں نہیں چھوڑے گا اور ستیاں نہیں ترک کرے گا۔ وہ لکڑی اور پتھر کی طرح جہنم کا ایندھن بنایا جائے گا۔ پس یہاں کی رہائش کی قدر کرو۔ اور اس بابرکت مسجد سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرو۔ اس کی ہر ایک چیز میں برکت ہے۔ منبر میں برکت ہے۔ چھت میں برکت ہے۔ ستونوں میں برکت ہے غرض اس میں برکت ہی برکت ہے۔ مگر اس کے لئے جو اپنے آپ کو اس کے واسطے تیار کرے۔ میں ان لوگوں کو جو برکات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے اس آنے والے دن سے ہو شیار کرتا ہوں۔ جس دن کہ ان کو افسوس ہو گا۔ اور اس انجام سے خبردار کرتا ہوں۔ جس سے پچھتانا پڑے گا۔ کیونکہ اگر قلوب کی اصلاح نہ ہوگی۔ اگر اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا نہ کی جائے گی تو کبھی برکتیں نہیں ملیں گی۔ بلکہ میں برکتیں ان کے لئے لعنتیں بن جائیں گی۔ پس جن لوگوں نے اس شہر کی قدر نہیں کی۔ اس مکان کی قدر نہیں کی۔ اس زمانہ کی قدر نہیں کی۔ خدا کے پیغام کی قدر نہیں کی۔ خدا کی رحمتوں کی قدر نہیں کی۔ ان کے مونہوں کے اقرار ا نہیں خدا کے غضب سے نہیں بچا سکیں گے۔ خدا کے غضب سے صرف دل کا خشوع بچا سکتا ہے۔ انکسار بچا سکتا ہے۔ تذلل بچا سکتا ہے۔ نفس کا مار ڈالنا بچا سکتا ہے۔ اس کیلئے کوشش کرو۔ اللہ تعالیٰ کے نشان تمہارے سامنے آئے اور اس قدر آئے کہ اور لوگوں کے سامنے اتنے نہیں آئے ۔ خدا تمہارے لئے بالکل ظاہر ہو گیا۔ اس کا جلال تمام شوکت کے ساتھ تمہارے لئے نمایاں ہو گیا۔ اس کے کلام اور صفات کا ایک نشان نہیں کئی نشان صاف طور پر تمہارے سامنے آئے ۔ پر افسوس کئی ہیں جن کے دلوں پر مہریں لگی ہوئی ہیں کئی ہیں کہ ان کے قلوب پر زنگ لگا ہوا ہے۔ انہوں نے ان سب باتوں کی قدر نہ کی پس میں انہیں ہوشیار کرتا ہوں کہ وہ الہی نشانوں کی قدر کریں اور زندگی کو غنیمت سمجھیں۔ غفلتوں کو چھوڑ دو اور مستیوں کو ترک کر دو ۔ اور خدا کے آگے گر جاؤ ۔ وہ رحیم ہے بخش دے گا۔ اسے پکارو وہ پکار سنے گا۔ تمہاری تکالیف دور کر دے گا۔ تمہیں ترقی دے گا۔ سلسلہ اس کی طرف سے ہے۔ اس لئے وہ ایسے سامان کرے گا کہ ترقی حاصل ہوگی۔ لیکن اگر اس کے آگے نہ جھکو گے تو جو کچے دھاگے کی طرح ہوں گے تو ڑ کر پھینک دیئے جائیں گے۔ پس تم مضبوط دھاگے کی طرح ہو جاؤ تا ٹوٹ کر الگ نہ جاپڑو۔ اور پیشتر اس کے کہ تم دنیا کی نظروں میں گرا دیئے جاؤ اور ذلیل بنائے جاؤ ۔ تم خدا کے تعلق کو مضبوط بنالو- تا اس کی مغفرت تمہیں اپنے اندر چھپالے اور اس کی طرف