خطبات محمود (جلد 11) — Page 50
خطبات محمود سال : 192ء ہوتا ہے وہ اس کی زبان ہوتا ہے۔اس کا دماغ ہوتا ہے۔غرض وہ ہر موقع پر اس کی مدد کرتا ہے اور جیسی ضرورت ہو ویسا ہی علم سکھا دیتا ہے ایسے انسان کی زبان اور دماغ ٹائپ کی مشین کی طرح ہوتے ہیں۔جس کے اوپر خدا کا ہاتھ ہوتا ہے اور وہ ہاتھ الہام ہے کہ ٹائپ کی مشین جیسے صرف چھاپتی جاتی ہے ویسے ہی اس کے دماغ میں باتیں اتارتا جاتا ہے پس اس آیت کو مضبوطی سے پکڑ لو اور دعاؤں میں لگ جاؤ۔اپنے اوقات کو خدا کے لئے خرچ کرو۔اس کی رحمت حاصل کرنے کی کوشش کرو۔خدا کے ساتھ تعلق پیدا کرو لیکن جو تعلق پیدا کرد وہ مضبوط پیدا کرو۔اس سے مانگو کہ وہ تمہیں علم دے اور تمہاری حالت کو بہتر سے بہتر بنائے۔اللہ تعالی آپ پر رحم فرمائے اور مجھے پر بھی اور ہم سب کو سچا تقومی عطا کرے تاہم اس تقویٰ کے ذریعہ لوگوں کو دین میں داخل کر سکیں خدا ہم میں اور ہمارے کاموں میں برکت دے۔الفضل یکم اپریل ۱۹۲۷ء) سیرت ابن ہشام حالات اسلام سید نا عمر بن الخطاب جلد ا صفحه ۳۶۷ تا ۳۰۰ مطبوعہ مصراء - الفاتحه : الفوز الکبیر فی اصول التفسیر صفحہ ۱۸ مطبوعہ لاہور 4-91