خطبات محمود (جلد 11) — Page 522
خطبات محمود ۵۲۲ سال ۶۱۹۲۸ کے لئے مفید نہیں ہو سکتا۔ اس وقت اسلامی حکومتوں میں سے سوائے نجد کے کہیں اسلام نظر نہیں آتا میں نجدیوں کے مقابر کو گرانے یا دوسرے مظالم کو کٹر حنفیوں کی طرح ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوں مگر بہر حال نسبت اسلام کو قائم اور برقرار رکھنے کے لئے ان کی کوشش ضرور قابل قدر ہے ۔ مخالفین نہیں رہے ہیں کہ مسلمانوں نے قرآن کے معنوں پر عمل تو پہلے ہی چھوڑ رکھا تھا اب اسکے الفاظ کو بھی چھوڑ رہے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں توفیق دے کہ وہ اپنی غلطیوں کو سمجھ سکیں اور ان کے بد نتائج سے محفوظ رہ سکیں۔ (الفضل ۲۳/ نومبر ۱۹۲۸ء) ترندی۔ ابواب العلم باب ما جاء فی فضل الفقه على العبادة- میں حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں ۔ " الكلمة الحكمة ضالة المؤمن حيث وجدها فهو ا حق بها " تھی