خطبات محمود (جلد 11) — Page 360
خطبات محمود سال ۱۹۲۸ء لوگوں کو جو اس بات کے دعویدار ہیں کہ وہ دنیا کی اصلاح کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اپنے اعمال کو درست کرنا چاہئے۔اور یاد رکھنا چاہیئے ان کے اعمال کا اثر ان تک ہی نہیں رہتا بلکہ حضرت مسیح موعود کی طرف منسوب کیا جائے گا اور ان کے کسی برے فعل سے صرف ان کی ہی نہیں بلکہ سلسلہ کی بدنامی ہوگی۔پھر یہ بھی سمجھیں کہ ان کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے دنیا کی اصلاح چاہی ہے۔اور اصلاح بغیر محبت کے ہو نہیں سکتی مگر جو اپنے دلوں میں اپنے اس بھائی اور روحانی باپ کی اولاد سے جو اسی کی طرح ایک ہاتھ پر جمع ہوا ہے محبت نہیں رکھتا اور نیک سلوک نہیں کرتا وہ دوسروں سے کیا محبت کرے گا۔حضرت مسیح موعود نے ہمیں ساری دنیا سے محبت کرنے کی تاکید کی ہے۔اگر ہم اپنے روحانی بھائی سے محبت نہیں کرتے تو غیروں سے کیا کریں گے۔اور ی جب تک غیروں سے محبت نہ کریں گے اس وقت تک کامیاب بھی نہ ہوں گے۔پس میں اپنے دوستوں کو خصوصاً قادیان کے رہنے والوں کو کہ یہ دوسروں کے لئے نمونہ ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے نفسوں کی اصلاح کریں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی ہماری جماعت کے لوگوں کو توفیق دے وہ اپنے نفس کے شرور پر غالب آسکیں اور محبت کے جذبات کو غضب کے جذبات پر غالب کر سکیں۔الفضل ۲۷/ اپریل (۱۹۲۸ء) یہ یہودی زید بن سعنہ تھا۔اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابہ جلد ۲ صفحه ۲۳۱ نے مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۱۵۲