خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 273 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 273

273 30 لوگوں کے دلوں کو محبت و نرمی سے فتح کریں (فرموده ۱۹ نومبر ۱۹۲۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میں نے متواتر جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ اپنی ذات کی اصلاح اور تبلیغ میں کامیاب ہونے کے لئے اپنے اندر اخلاق فاضلہ پیدا کریں اور اپنی زندگی کو اخلاق کے ماتحت بسر کریں۔دنیا میں آج تک کبھی کوئی قوم دلائل کے ساتھ نہیں جیتی اور کبھی کسی قوم نے صرف دلائل کے ساتھ غلبہ حاصل نہیں کیا۔اگر دلائل کے ساتھ ہی دنیا جیتی جا سکتی تھی یا ولائل کے موجود ہونے کی وجہ سے کوئی قوم غالب آسکتی تھی تو عیسائیت کو دنیا میں کبھی غلبہ حاصل نہ ہوتا کیونکہ تمام وہ مذاہب جو نہایت ہی کمزور اور بوسیدہ بنیاد رکھتے ہیں ان میں سے ایک عیسائیت ہے۔انسان کے عقل کے کسی گوشہ میں بھی یہ بات نہیں آسکتی کہ ایک کھاتا پیتا انسان۔انسانی حوائج میں گھرا ہوا انسان خدا بن جائے۔اگر انسان تمام تعصبات سے علیحدہ ہو کر اور مخلی بالطبع ہو کر بھی سوچے کہ کسی طرح مسیح کی خدائی اس کے ذہن میں آجائے تو کبھی یہ بات اس کے ذہن میں نہیں آسکتی۔لیکن باوجود اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ لاکھوں آدمی ہر سال مسیحی ہوتے ہیں۔دنیا میں اس کثرت کے ساتھ مسیحیت پھیل رہی کہ آج دنیا میں تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ مسیحی ہیں۔ایک طرف ایشیا کے بہت علاقوں میں مثلاً سائبیریا آرمینیا کے تمام علاقوں میں مسیحی پائے جاتے ہیں۔اسی طرح افریقہ کا قریبا نصف حصہ مسیحیوں سے بھرا پڑا ہے۔البتہ ایشیا کے بعض حصے ہیں جن میں اور مذاہب بھی پائے جاتے ہیں۔پس عیسائیت کا غلبہ دلیلوں کی وجہ سے نہیں۔اگر دلائل پر کسی مذہب کا دارو مدار ہوتا تو آج کبھی کی عیسائیت مفقود ہو چکی ہوتی۔اس بات کو دیکھتے ہوئے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کسی دلیل کا غلبہ کے ساتھ تعلق نہیں۔ہاں اپنی