خطبات محمود (جلد 10) — Page 296
296 پیدا کرنے کے کیونکر حاصل ہو سکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اسلام کی تعلیم بہت اعلیٰ اور مکمل ہے۔حضرت مسیح موعود کی تعلیم اعلیٰ ہے۔بے شک یہ صحیح ہے۔لیکن اس کے اعلیٰ اور بہترین ہونے سے تمہیں کیا فائدہ؟ جب تک کہ تم خود اس پر عمل نہیں کرو اور اس کے علوم کو اپنے اندر جذب کر کے انہیں دنیا میں نہ پھیلاؤ۔چشمہ تو اس کے لئے اچھا اور مفید ہے کہ جس نے اس سے پانی پیا۔لیکن جو شخص اس چشمہ سے پانی نہیں پیتا اس کو اس سے کیا فائدہ؟ اس کے صرف یہ کہنے سے کہ چشمہ بہت اچھا ہے ہلاکت سے نہیں بچا سکتا۔وہ ہلاکت سے تب ہی بیچ سکتا ہے کہ اس چشمہ سے پانی پئے بے شک چشمہ تو بہت اچھا اور مفید ہے لیکن اس شخص کے لئے مفید ہو سکتا ہے جو اس سے سیراب ہو۔وہ صرف اس چشمہ کی تعریف کرنے سے خواہ کس قدر بھی تعریف کرے موت سے نہیں بچ سکتا۔اور نہ اس کی پیاس بجھ سکتی ہے جب تک کہ وہ اس کا پانی نہ پئے۔بے شک اتنی نیکی تو اس کی ہے کہ اس نے لوگوں کی اس چشمہ کی طرف رہنمائی کی۔لیکن خود تو پیاس کی شدت اور ہلاکت سے نہیں بچ سکتا جب تک کہ وہ خود بھی اس پانی کو نہ پی لے۔جب نجات کے لئے خود بھی چشمہ سے پانی پینا ضروری ہے تو ہماری جماعت کے لوگ بھی کبھی نجات کی امید نہیں رکھ سکتے جب تک حضرت مسیح موعود کے چشمہ سے خود بھی پانی نہ پیئں گے۔ان کی تعلیم پر اپنے آپ کو نہ چلائیں گے۔اور اس تعلیم کے اخذ کے لئے اپنے دماغوں کے ظروف کو اعلیٰ نہ بنائیں گے پس ہماری جماعت کے دوستوں کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ظروف کو اعلیٰ اور مصفی بنائیں۔اور اپنے اندر وہ قابلیت پیدا کریں کہ جس سے نہ صرف ان کے اندر پانی جذب ہو بلکہ اتنا پانی جمع ہو کہ دوسروں کو بھی پلائیں۔حضرت مسیح موعود کی تعلیم پر اپنے آپ کو ایسا چلاؤ کہ تمہاری ہستیوں پر پورا پورا انقلاب آجائے۔آخر میں دعا کرتا ہوں۔کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر پورے طور پر چلنے کی توفیق بخشے۔اور ہمیں اس کو اپنے اندر لینے کے لئے اور اس کو دنیا تک پہنچانے کے لئے اعلیٰ درجہ کی قابلیتیں عطا کرے۔اور ہمیں دنیا کے لئے نمونہ اور رہنما بنائے۔آمین الفضل (۲ دسمبر ۱۹۲۶ء) ام بخاری کتاب العلم باب فضل من علم و تعلم