خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 17

17 3 کارکنان سلسلہ کے لئے چند ضروری باتیں (فرموده ۱۵ جنوری ۱۹۲۶ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : دنیا میں ہر قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔کچھ لوگ مضبوط ہوتے ہیں وہ تکلیفوں کو بھی برداشت کر سکتے ہیں اور قربانیاں بھی کر سکتے ہیں اور کچھ دوسرے لوگ ہوتے ہیں جن کی ہمتیں اتنی بلند نہیں ہوتیں جتنی ان کے دوسرے بھائیوں کی ہوتی ہیں۔وہ نہ تو ان کی طرح قربانیاں کر سکتے ہیں نہ ان کی طرح تکالیف برداشت کر سکتے ہیں۔ایسے لوگوں کو قائم رکھنے اور ان کے سدھارنے کے لئے ان لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنی ذات میں قوت اور طاقت رکھتے ہیں۔عام قانون قدرت اسی رنگ میں چلتا ہے۔ماں باپ اپنے کھانے پینے اور پہننے کا انتظام کر سکتے ہیں۔خدا تعالٰی نے بچہ کو جو اپنی ذمہ داریاں آپ اٹھانے کے قابل نہیں ہوتا۔ماں باپ کے سپرد کر دیا ہے۔اسی طرح اور باتوں میں نظر آتا ہے اور دنیا کا قریباً تیسرا حصہ ایسا ہی ہے جس کا بوجھ دوسرے لوگ اٹھائے ہوئے ہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں ۱/۳ سے بھی زیادہ دنیا ایسی ہوگی جو اپنے قیام کے لئے دوسروں کی محتاج ہے تمام بچے جو ہیں ان کا بوجھ ماں باپ اٹھاتے ہیں۔پھر بچوں کے سوا اور کمزور ہوتے ہیں۔بیمار ہوتے ہیں۔بوڑھے ہوتے ہیں ان کا بوجھ ان کے ماں باپ یا عزیز اٹھاتے ہیں۔پھر کئی لوگ اپاہج ہوتے ہیں۔اگر ان سب کا اندازہ کیا جائے تو نصف کے قریب دنیا ایسی ہوگی جو کام کرنے کے قابل ہوگی اور باقی نصف ایسی ہوگی جو دوسروں کی محتاج ہوگی اور جن لوگوں کو خدا تعالیٰ نے طاقت اور قوت دی ہے ان کا فرض ہے کہ دوسروں کا بوجھ اٹھائیں۔پھر جسمانی کمزوریوں کو اگر ہم نظر انداز بھی کر دیں تو دماغی کمزوریوں کے لحاظ سے بھی اسی نسبت سے بلکہ اس سے بھی زیادہ ایسے لوگ ہوں گے۔جو دوسروں کی امداد کے محتاج ہوں گے ان کے پاس طاقت ہوگی ، علم ہو گا ، دولت ہوگی مگر امنگ اور