خطبات محمود (جلد 10) — Page 154
15+ کہو کہ یہ خیال ان میں آہستہ آہستہ پیدا ہو گیا۔مگر باوجود اس کے ان میں یہ یقین پیدا نہیں ہوا تھا کہ وہ ساری دنیا کو حضرت عیسیٰ کی تعلیم منوا بھی لیں گے کیونکہ ان کا یہ عقیدہ تھا اور ہے کہ حضرت عیسیٰ کی تعلیم ہے تو ساری دنیا کے لئے مگر پھلے گی اس وقت جب مسیح دوبارہ آئیں گے۔اب بھی عیسائیوں ا کا یہی عقیدہ ہے کہ مسیح کے دوبارہ آنے پر ساری دنیا کے لوگ اس تعلیم کو مانیں گے۔حضرت عیسی کے بعد دنیا نے اور زیادہ ترقی کی اور رسول کریم ان کے زمانہ میں حقیقی طور پر سب لوگوں کے لئے ایک ہی دین نازل ہوا۔حضرت عیسی کے حواریوں نے تو خیال کر لیا تھا کہ ان کی تعلیم ساری دنیا اور سارے زمانوں کے لئے ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساری دنیا اور سب زمانوں کے لئے وہ تعلیم نہ تھی۔اس میں عیسائیوں کو غلطی لگی اور دھوکہ میں پڑ گئے۔رسول کریم کے متعلق جو پیش گوئیاں تھیں ان کے متعلق انہوں نے خیال کر لیا کہ حضرت عیسی پورا کرنے والے ہیں۔اس وجہ سے انہوں نے سمجھ لیا کہ حضرت عیسی ساری دنیا کے لئے ہیں مگر جس وقت عیسائی یہ کہہ رہے تھے خدا تعالیٰ کچھ اور کہہ رہا تھا۔مگر محمد ان کے زمانہ میں خدا اور انسان کی زبان ایک ہو گئی۔خدا تعالیٰ نے کہا محمد اس سارے زمانہ اور سب لوگوں کے لئے ہیں انسانوں نے بھی کہا آپ سب زمانہ اور سب لوگوں کے لئے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی ان کا یہ بھی عقیدہ تھا کہ ساری دنیا کے اسلام پر جمع ہونے کے متعلق اور رسول کریم اس کے لائے ہوئے دین کو قبول کرنے کی پیشگوئی مسیح موعود کے زمانہ میں پوری ہوگی۔اور سب مسلمانوں نے اس پر اتفاق کیا جس کا مفہوم یہ ہے کہ جب تک عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ نہ آجائیں یہ پیشگوئی پوری نہیں ہو سکتی۔اس وجہ سے کہہ سکتے ہیں کہ تیرہ سو سال میں مسلمانوں کا بھی یہ مقصد نہیں رہا کہ ساری دنیا کو مسلمان بنا لیں حتی کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ آیا جس کے متعلق یہ خیال تھا کہ ساری دنیا کا ایک مذہب ہو جائے گا۔حضرت عیسی سے پہلے جس قدر نبی آئے ان کے پیروؤں کا تو یہ دعوی ہی نہ تھا کہ وہ ساری دنیا کے لئے آئے ہیں اور ان کی تعلیم ساری دنیا میں پھیل جائے گی عیسائی گو اس بات کے مدعی ہیں کہ عیسائیت کی تعلیم ساری دنیا میں پھیل جائے گی مگر ان کی اپنی کتابوں کی پیشگوئیاں بتا رہی تھیں کہ ایسا ہو نہیں سکتا جب تک مسیح نہ آئے۔اسی طرح مسلمانوں کا یہ خیال تھا کہ اسلام ساری دنیا کے لئے ہے اور یہ صحیح بھی ہے۔لیکن وہ بھی امید نہیں کر سکتے تھے کہ جب تک مسیح موعود نہ آجائے ایسا ہو سکتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں کہتی ہیں کہ ساری دنیا میں اسلام کی اشاعت مسیح موعود کے آنے کے بعد ہوگی۔