خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 196

196 قائم ہو گئی۔کسی جگہ پڑ گئی۔کسی جگہ بند ہو گئی۔اب بھی یہی حال ہے۔بعض جگہ نئی پھوٹ رہی ہے۔بعض جگہ ختم ہو رہی ہے۔سو یہ رویا اطلاع تھی کہ طاعون دوبارہ ملک میں آنے والی ہے۔ہماری جماعت کے لئے خدا کے وعدے ہیں کہ اس کی حفاظت کی جائے گی۔پس ہمیں چاہئے کہ ان اسباب سے پورا پورا کام لیں جو ہماری حفاظت کر سکتے ہیں۔اور پھر دعائیں بھی کریں کہ در حقیقت دعائیں ہی ہیں جو انسان کو ان بلاؤں سے بچا سکتی ہیں۔کثرت سے استغفار کرنا چاہئے۔عمدہ اخلاق پیدا کرنے چاہیں۔بد ظنیوں۔لڑائیوں۔جھگڑوں۔فسادوں اور حقوق کے مارنے ، لوگوں کو نقصان پہنچانے اور ان کے مالوں کو ضائع کرنے سے بچنا چاہے۔ساتھ ہی طبعی تدابیر کو بھی اچھی طرح اختیار کرنا چاہئے اور دوسروں سے بہت زیادہ اختیار کرنا چاہئے تاکہ خدا کا امتحان لینے والے نہ بنیں۔جو یہ کہتا ہے خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ میں احمدی جماعت کی حفاظت کروں گا اس لئے وہ آپ ہی ہماری حفاظت کرے گا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔وہ خد اتعالیٰ کا امتحان لیتا ہے اور اس کو سزا ملتی ہے۔چونکہ ہمارے لئے خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ میں اس جماعت کی حفاظت کروں گا اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اس کا امتحان نہ لیں۔بلکہ ہمارا یہ فرض ہونا چاہئے کہ ہم بالخصوص ان تمام اسباب سے کام لیں۔جن سے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اس کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔اور ایسے اسباب تقوی کی صورت میں بھی ہیں اور دوسری تدبیروں کی صورت میں بھی۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے قادیان کی پہلی خصوصیت کو قائم رکھے۔کہ دنیا میں تو طاعون تھی۔قادیان کے ارد گرد کے علاقے تو اس سے تباہ ہو رہے تھے۔مگر قادیان خدا کے فضل سے بچی رہی۔پس میں دعا کرتا ہوں کہ خداتعالی اس کی پہلی خصوصیت کو قائم رکھے اور باہر کی جماعتیں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے خصوصیت کے ساتھ اس سے بچی رہیں۔میں تو تین مہینہ سے دعا مانگ رہا ہوں کہ جماعت کی یہ خصوصیت قائم رہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے لوگ توجہ نہیں کرتے اور ستیوں کو نہیں چھوڑتے اور اپنے کاموں یا اپنے بیوی بچوں میں مصروف رہتے ہیں۔پس ہم سب کو دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں طاعون سے محفوظ رکھے۔طاعون کیا وہ تو آگ سے بھی ہمیں نکال سکتا ہے۔اور طاعون بھی آگ ہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے " آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے " ہم بھی مسیح موعود کے غلام ہیں اور طاعون آگ ہی ہے۔پس یہ آگ ہماری بھی غلام ہو سکتی ہے بشرطیکہ تقویٰ اور تدابیر سے کام لیں۔کیونکہ بغیر ان کے کامل فضل اللہ تعالٰی کا نہیں ہو سکتا۔پس دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں