خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 26

26 کے متعلق فرماتا ہے۔لعلک باخع نفسك الا يكونوا مومنين (الشعراء ۴) کہ تو ہر گھری اس فکر اور غم میں ہے جو موت سے بڑھ کر ہے کہ دنیا کیوں ایمان نہیں لاتی۔اس لئے اگر دنیا میں کوئی سب سے بڑا شہید گذرا ہے تو وہ محمد ا ہیں۔کیونکہ آپ کو ایک ایک گھڑی میں شہادت حاصل ہوتی تھی۔شہادت کا یہ مفہوم ہے جس کو مد نظر رکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کربلا ئیست میر صد حسین است ور ہر آنم گریبانم کہ میرے گریبان میں سو حسین ہیں لوگ اس کے معنے یہ سمجھتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے میں سو حسین کے برابر ہوں لیکن میں کہتا ہوں اس سے بڑھ کر اس کا یہ مفہوم ہے کہ سو حسین کی قربانی کے برابر میری ہر گھڑی کی قربانی ہے۔وہ شخص جو اہل دنیا کے فکروں میں گھلا جاتا ہے۔جو ایسے وقت میں کھڑا ہوتا ہے جبکہ ہر طرف تاریکی اور ظلمت پھیلی ہوئی ہے اور اسلام کا نام مٹ رہا ہے۔وہ دن رات دنیا کا غم کھاتا ہوا اسلام کو قائم کرنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے کون کہہ سکتا ہے کہ اس کی قربانی سو حسین کے برابر نہ تھی۔پس یہ تو ادنی سوال ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام امام حسین کے برابر تھے یا ادنی۔حضرت امام حسین ولی تھے۔مگر ان کو وہ غم اور صدمہ کس طرح پہنچ سکتا تھا جو اسلام کو مٹتا دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہوا۔حضرت امام حسین اس وقت ہوئے جبکہ لاکھوں اولیاء موجود تھے۔اسلام اپنی شان و شوکت میں تھا۔ایسی حالت میں ان کو وہ غم کہاں ہو سکتا تھا۔جو اس شخص کو ہوا۔جو ایسے ہی حالات میں مبعوث ہوا۔جن حالات میں خود محمد ﷺ کی بعثت ہوئی تھی۔کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ حضرت امام حسین کی شهادت رسول کریم ﷺ کی شہادت سے بڑی تھی۔نہیں اس لئے کہ جو غم اور تکلیف آپ کو اسلام کے لئے اٹھانی پڑی۔وہ حضرت امام حسین کو نہیں اٹھانی پڑی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود کی شہادت بھی بہت بڑھی ہوئی تھی۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب اپنے گھر میں بیٹھے رہے پھر کس طرح امام حسینؓ سے بڑھ گئے۔میں کہتا ہوں کہ کیا محمد ال اسی طرح فوت ہوئے جس طرح امام حسین فوت ہوئے تھے؟ نہیں۔مگر کوئی ہے جو کے محمد ایتا کی قربانی حضرت امام حسین کی قربانی سے کم تھی۔محمد ان کی ایک ایک سیکنڈ کی قربانی حضرت امام حسین کی ساری عمر کی قربانی سے بڑھ کر تھی۔پس جس طرح محمد ﷺ کی قربانی بڑی تھی۔اسی طرح وہ شخص جو انہی حالات میں کھڑا ہو گا۔جن میں محمد اپنا لیے کھڑے ہوئے۔اس کی قربانی بھی بہت بڑھ کر ہوگی۔اسی لئے حضرت