خطبات محمود (جلد 10) — Page ii
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُ لَا وَنُصَلِّي عَلى رَسُولِهِ الْكَرِيمُ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت مصلح موعود کے خطبات جمعہ کی دسویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے ۔ الحمد للہ علی ذالك - اس جلد میں کے ۳۶ خطبات جمعہ شامل ہیں ۔ ور حضرت فضل عمر سلطان البیان کے خطبات علوم و معارف کا انمول خزانہ ہیں اور پیشگوئی کے الہامی الفاظ ” وہ علوم ظاہری و باطنی سے پھر کیا جائے گا پھر شاہد ناطق ہیں ۔ حضرت مصلح موعود کا دور خلافت جو کم و بیش ۵۲ سال پر محیط ہے ۔ ایک تاریخ ساز دور تھا ۔ اس نہایت کامیاب طویل دور میں حضور کے خطبات نے جماعت کی علمی و روحانی ترقی اور تعلیم و تربیت میں نہایت اہم کردار ادا کیا ۔ ہمارا یہ روحانی و علمی ورثہ سلسلہ کے لٹریچر میں بکھرا پڑا تھا ۔ اور جماعت کے دوستوں کو اس سے استفادہ کرنا مشکل تھا ۔ فضل عمر فاؤنڈیشن اس جماعتی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ان خطبات کو کتابی شکل میں شائع کر رہی ہے ۔ - اللہ تعالیٰ ہمیں ان خطبات سے پورے طور پر استفادہ کرنے اور جماعتی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین