خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 156 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 156

156 ہی کی تعلیم تھی۔اس کے بعض حصوں کے متعلق تو پہلے ہی بڑے بڑے اخبارات نے لکھ دیا تھا کہ بہت اعلیٰ تعلیم پیش کی گئی ہے۔مگر اس سارے مضمون کو پڑھ کر ایک مشہور آدمی نے جو جرنیل ہے سب لکھا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ساری کانفرنس انہی کے لئے تھی۔اور اس میں انہیں کا اثر سے غالب نظر آتا ہے۔تو جہاں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم پیش کی گئی۔وہاں ہی دشمنوں نے اس کی خوبی اور برتری کا اعتراف کیا اور ہر مباحثہ میں جہاں اسلام کی طرف سے احمدی مبلغ کھڑے ہوتے ہیں۔دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے اسلام کی عزت رکھ لی۔وہ کہتے ہیں یہ ہیں تو کافر لیکن مخالفین اسلام کا مقابلہ یہی کر سکتے ہیں۔گو یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آتی کہ وجہ کیا ہے کہ اسلام کا سارا درد کافروں کو ہے اور اسلام سے انتہائی نفرت ان لوگوں کو ہے جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔مگر ہم کہتے ہیں ہم وہ کافر بننے کے لئے تیار ہیں جو اسلام کی عزت اور حرمت اپنا سب سے بڑا فرض سمجھتے ہیں۔اور وہ مسلمان بننے کے لئے تیار نہیں ہیں کہ جو نہ صرف اسلام کی کوئی خدمت نہ کریں بلکہ مخالفین اسلام کے مقابلہ میں اسے بد نام کریں۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تعلیم ہمیں دی ہے وہ ایسی ہے کہ دشمن بھی اس کی خوبی کا اعتراف کرتے ہیں۔کچھ عرصہ ہوا فورمین کرسچن کالج لاہور کے پرنسپل صاحب قادیان گئے تھے۔وہ جب ہندوستان سے ولایت گئے تو سیلون میں انہوں نے تقریر کی جس میں کہا عیسائی ساری دنیا میں اپنا مذہب پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہتے ہیں سب کو عیسائی بنالیں گے۔لیکن میں عیسائیوں کو ہوشیار کرتا ہوں کہ عیسائیت کے مقابلہ کے لئے عظیم الشان تیاریاں ایک ایسی جگہ ہو رہی ہیں جو ریل سے دور ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔اس سے عیسائیت کا مقابلہ ہو گا اور اس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ عیسائیت دنیا میں جیتے گی یا اسلام۔یہ کسی ایسے شخص کی رائے نہیں جو غیر جانبدار ہو۔وہ ایک متعصب پادری تھے۔قادیان میں جب آئے تو گفتگو میں اسلام کی مخالفت کرتے رہے۔اسی طرح قرآن کریم کے پہلے پارہ کا میں نے جو ترجمہ کیا اور وہ انگریزی میں شائع ہوا۔اس کے متعلق عیسائیوں کے ایک رسالہ نے لکھا کہ اس امر کا فیصلہ کہ عالمگیر مذہب اسلام ہے یا عیسائیت اس ترجمہ کے مکمل ہونے پر ہو سکے گا۔تو دشمن بھی مانتے ہیں کہ وہ پیج جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بویا ہے۔اعلیٰ درجہ کا ہے۔اگر باقی تین شرطیں بھی میسر آجائیں تو پھر ہماری کامیابی میں کوئی کسر نہیں رہ جاتی۔حال ہی میں تمام دنیا کے پادریوں کی ایک کانفرنس ہوئی ہے۔اس نے اسلامی ممالک میں تبلیغ