خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 114 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 114

114 والے انسان تھے۔ان کے ذریعہ بنگال میں کئی مقامات پر جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔احمدیت کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات بھی پیش آئیں۔مگر انہوں نے کسی بات کی پروا نہ کی۔اور احمدیت کے لئے سب کچھ برداشت کیا۔خدا تعالٰی نے ان کے ذریعہ کئی ہزار کی جماعت دی ہے۔وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔آج تار آئی ہے۔کہ فوت ہو گئے ہیں۔ایک تو میں ان کا جنازہ پڑھوں گا۔دوسرے جناب میر حامد شاہ صاحب مرحوم کی اہلیہ صاحبہ فوت ہو گئی ہیں۔میر صاحب بہت مخلص انسان تھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ دعوئی سے بھی پہلے سے تعلق رکھتے تھے۔چونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔جو لوگ نیک ہوں گے۔ان کے ساتھ جنت میں ان کے بال بچوں کو بھی رکھا جائے گا۔(بعض لوگ کہتے ہیں۔بڑوں کی رعایت کی جاتی ہے۔مگر یہ رعایت تو خدا تعالیٰ بھی کرتا ہے۔رسول کریم کی بیویوں کو ام المومنین قرار دیا گیا ہے۔اس لئے میں میر صاحب کی اہلیہ کا جنازہ پڑھوں گا۔تیسرے قاضی غلام حسین صاحب جھنگ کی جماعت کے امام کی اہلیہ صاحب فوت ہو گئی ہیں۔مرحومہ نے موت کے وقت خواہش ظاہر کی تھی کہ میں جنازہ پڑھوں۔چونکہ مرنے والے کی خواہش کا احترام ضروری ہوتا ہے۔اس لئے میں ان کا بھی جنازہ پڑھوں گا۔چوتھے ایک شخص دین محمد ساکن پاجیاں متصل رائے ونڈ فوت ہو گئے ہیں۔پانچویں ایک شخص جن کا نام ہیرا تھا۔اور بھنڈال علاقہ قصور کے رہنے والے تھے فوت ہو گئے ہیں۔چھٹے محمد عبداللہ صاحب موضع جوئے ضلع منٹگمری وفات پاگئے ہیں۔چونکہ ان کا جنازہ پڑھنے والے احمدی نہ تھے۔اس لئے میں ان کا جنازہ بھی پڑھوں گا۔الفضل ۳۰ مارچ ۱۹۲۶ء) ا۔۔بخاری کتاب الصوم باب اجود ماکان النبي يكون في رمضان تاریخ الخلفاء للسيوطي ص ۶۱ بخاری کتاب الایمان باب صلادة الايمان