خطبات محمود (جلد 10) — Page 101
101 11 رمضان المبارک میں خاص برکات کے حصول کا موقعہ (فرموده ۱۹ مارچ ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ سورہ فاتحہ کی تلاوت اور سورۃ الحجرات کی آیات ۱۵ تا ۱۹ کی تلاوت کے بعد فرمایا : یہ مہینہ وہ مبارک مہینہ ہے۔جس میں قرآن کریم کے نزول کی ابتدا بتائی جاتی ہے اور جس میں رسول کریم ﷺ پر دوبارہ سارے کا سارا قرآن جتنا نازل ہو چکا ہو تا جبریل کے ذریعہ نازل ہوتا تھا۔اے گویا یہ مہینہ قرآن کریم سے خاص خصوصیت رکھتا ہے۔پس اس مہینہ کا ادب و احترام ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔اور ہر ایک مومن کا فرض ہے کہ ان ایام کو خدا تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت خرچ کرے۔دیکھو بعض صداقتیں۔بعض فرائض اور بعض ذمہ داریاں ہمیشہ ہی انسان کے ساتھ لگی رہتی ہیں لیکن ان کے ظہور کے خاص اوقات بھی ہوتے ہیں۔ماں باپ کا ادب کرنا ہمیشہ ہی انسان کا فرض ہے۔اور ماں باپ سے محبت کرنا ہمیشہ ہی انسان کا فرض ہے۔اور ماں باپ سے محبت کرنا ہمیشہ ہی بچہ کے لئے ضروری ہے۔لیکن یہ بات جو فطرتا انسانوں میں پائی جاتی ہے۔اور جو کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتی۔یہ بھی ہر وقت انسانوں میں یکساں طور پر نہیں پائی جاتی۔ایک باپ یا ماں جب بچے کے سامنے ہوتی ہے۔اس وقت جو ادب اور محبت بچہ کے دل میں پیدا ہوتی ہے وہ ہر وقت نہیں ہوتی۔وہ ادب جو اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب ماں باپ سامنے ہوتے ہیں اور وہ محبت جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ماں باپ پاس ہوں وہ اور رنگ کی ہوتی ہے۔اور جب وہ سامنے نہ ہوں۔اس وقت ادب اور محبت اور رنگ کی ہوتی ہے۔اس حالت کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ دوسرے وقت میں ماں باپ کی محبت اور ادب نہیں ہوتا۔ہوتا ہے۔لیکن یہ قدرتی بات ہے کہ جب ماں باپ سامنے ہوں۔تو ان کی محبت اور ادب زیادہ ہو۔یہی حال اللہ تعالیٰ کے تعلق کا ہے۔ہر