خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page ii of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page ii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلى رَسُولِهِ الكَرِيمُ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت مصلح موعود کے خطبات جمعہ کی دسویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔اس جلد میں ۱۹۲۶ء کے ۳۶ خطبات جمعہ شامل ہیں۔حضرت فضل عمر سلطان البیان کے خطبات علوم و معارف کا انمول خزانہ ہیں اور پیشگوئی کے الہامی الفاظ ” وہ علوم ظاہری وباطنی سے پیر کیا جائے گا“ پر شاہد ناطق ہیں۔حضرت مصلح موعود کا دور خلافت جو کم و بیش ۵۲ سال پر محیط ہے۔ایک تاریخ ساز دور تھا۔اس نہایت کامیاب طویل دور میں حضور " کے خطبات نے جماعت کی علمی و روحانی ترقی اور تعلیم و تربیت میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ہمارا یہ روحانی و علمی ورثہ سلسلہ کے لٹریچر میں بکھرا پڑا تھا۔اور جماعت کے دوستوں کو اس سے استفادہ کرنا مشکل تھا۔فضل عمر فاؤنڈیشن اس جماعتی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ان خطبات کو کتابی شکل میں شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان خطبات سے پورے طور پر استفادہ کرنے اور جماعتی ذمہ واریوں کو احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین