خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 366 of 703

خطبات نور — Page 366

366 کہتے ہو إِيَّاكَ نَعْبُدُ (الفاتحہ:۵) ہم تیرے فرمانبردار ہیں مگر کیا فرمانبرداری پر ثابت قدم ہو؟ پھر واعظوں کو ڈانٹا ہے کہ تم دوسروں کو نیکی کی نسبت کہتے ہو اور اپنے تئیں بھلاتے ہو۔پس تم دونوں سنانے والے اور سننے والے ثابت قدمی سے کام لو اور دعا کرو۔نماز پڑھو کہ یہ دونوں کام خَاشِعِينَ پر گراں نہیں۔جب مذکر و مؤنث دونوں جمع ہوں تو عربی قواعد کے لحاظ سے ضمیر مؤنث کی طرف جاتی ہے۔انگریزی میں بھی مرد و عورت میں سے عورت کو پہلے مخاطب کرتے ہیں۔جن کو اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونے کا یقین ہو وہی حقیقی خشوع کر سکتے ہیں۔بد ر جلد ۸ نمبر ۵-۱۰۰۰ر دسمبر ۱۹۰۸ء صفحه ۲) ⭑-⭑-⭑-⭑