خطبات نور — Page 521
۱۹ر اپریل ۱۹۱۲ء 521 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح نے اس جمعہ کے خطبہ میں قوم کو اپنے عہد پر جو ان کے دست مبارک پر کیا ہے ثابت قدم رہنے اور اپنے میں نیک نمونہ بنانے کی تاکید فرمائی کیونکہ عہد شکنی کا نتیجہ نفاق ہے۔فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا أَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُوْهُ وَ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ (التوبة:) اور فرمایا کہ:۔بدظنی سے اور بدنام ہونے سے بچو۔خدا تعالیٰ کا اٹل قانون ہے وَاللهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ (البقرة: ۷۳) جو کچھ تم چھپاتے ہو اللہ اسے ظاہر کرنے والا ہے۔جو شخص ایک انسان کے سامنے تو بدی کرنے سے جھجکتا ہے مگر خدا کو حاضر ناظر جان کر پھر بدی کرتا ہے، اس نے خدا کو نہیں پہچانا۔اللہ تعالیٰ تمہیں نیک اعمال کی توفیق بخشے۔الحکم جلد ۱۶ نمبر ۱۶۴۱۵---- ۲۸٬۲۱ / اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۹) ⭑-⭑-⭑-⭑