خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 520 of 703

خطبات نور — Page 520

520 جمع کرے۔پھر مباشرت کے وقت بھی دعا سکھائی۔ایسے وقت میں کہ انسان جوش میں بے خود ہوتا ہے اس وقت میں بھی دعا کی طرف متوجہ کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال کی دلیل ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ سے کتنا عظیم تعلق ہے۔یہ بات ہر شخص نہیں سمجھ سکتا۔اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طہارت قلب اور باخدا زندگی کا پتہ لگتا ہے۔ایسے وقت میں کہ انسان کی شہوانی قوتیں ہیجان میں ہوں اسے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرنا معمولی امر نہیں ہو سکتا۔مگر آپ نے حکم دیا کہ اس وقت انسان دعا کرے بِسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَيْبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا (بخاری کتاب الدعوت باب ما یقول اذا اتی اهله الله کے نام سے یا اللہ ! ہم کو شیطان سے دور رکھ اور اس وجود کو بھی شیطان سے بچائیو جو تو نے ہم کو عطا کیا۔یعنی اس تعلق سے جو اولاد پیدا ہو اس کو بھی شیطان سے محفوظ رکھیو۔اس دعا میں عجیب فلسفہ ہے۔موجودہ دنیا میں یہ طبی انکشاف ہوا ہے کہ جماع کے وقت بلکہ اس سے بھی پہلے ایک سال تک کے خیالات کا اثر بچے پر ہوتا ہے۔مگر دیکھو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی نظر کیسی دور تک گئی ہے۔آپ نے نکاح کے پاک تعلق سے بھی پہلے ایسی تربیت شروع کی کہ دعاؤں میں انسان نشو و نما پائے۔اب جس شخص نے دعاؤں اور استخاروں کے بعد نکاح کیا اس کے خیالات اور ارادوں کی کیفیت معلوم ہو سکتی ہے۔پھر جب جماع کے وقت وہ شیطان سے محفوظ رہنے کی دعا کرے گا تو تم سوچو کہ بچے میں ان کا کیسا پاک اثر پڑے گا۔اور پھر جس تربیت کے نیچے بچے کو آئندہ رکھا جاتا ہے وہ جدا امر ہے۔غرض انسان دعاؤں سے بہت کام لے۔اگر کسی شخص سے یہ کو تاہی ہو گئی ہو کہ کوئی اس طریق پر نکاح نہ کر سکا ہو اور اسے دعاؤں کا یہ موقع نہ رہا ہو تو پھر بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔اس کے لئے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک احسان ہم پر کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ایسے لوگ بچے دل سے یہ پڑھیں اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اللَّهُمَّ أَجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَاخْلُفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا (جامع مسلم کتاب الجنائز)۔میرا ایمان ہے اگر کوئی شخص بچے دل سے یہ دعا پڑھے اور استغفار کرے تو اللہ تعالیٰ ان غلطیوں کے برے نتائج سے اسے محفوظ رکھے گا۔غرض نکاح میں ان امور کو مد نظر رکھو اور ضرور رکھو۔ان باتوں کو دوسرے لوگوں تک پہنچا دو۔ا حکم جلد ۱۶ نمبر --- ۷ / جنوری ۱۹۱۲ء صفحہ ۹) ⭑-⭑-⭑-⭑