خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 291 of 703

خطبات نور — Page 291

291 تعلیم دینے کے لئے۔بہر حال مہروں کا اندازہ انسان کے حالات پر ہوتا ہے۔چار سو درہم یا دو سو درہم یا پانچ سو ن کا سلطانی یہ کوئی شرعی حدود یا قیود نہیں ہیں۔پس جو لوگ کل کی بات کو غور سے سوچتے ہیں ان کو اور بھی مشکلات ہوتے ہیں۔بہر حال حضرت صاحب نے تمام امور کو مد نظر رکھ کر ۵۶ ہزار تجویز فرمایا ہے اور میری اپنی سمجھ میں یہ صر ان حالات کے ماتحت جو خوانین کے ہاں پیش آتے ہیں کچھ بھی نہیں اور بہت تھوڑی رقم ہے۔تاہم حضرت صاحب نے بڑی رضامندی سے اس مہر پر مبارکہ بیگم کا نکاح کر دینا قبول فرمایا۔اس سے یہ اجتہاد نہیں ہو سکتا کہ نور دین جیسے کا بھی کی مہر ہو۔مہر حالات کے لحاظ سے ہوتا ہے۔اس کے بعد ایجاب و قبول ہوا اور حضرت اقدس نے دعا فرمائی۔ا حکم جلد ۱۲ نمبر۱۵-۲۶۰۰ فروری ۱۹۰۸ء صفحه ۱تا۵) ( بدر جلدے نمبر۹ --- ٫۵ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۳ (۶)