خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page ii of 703

خطبات نور — Page ii

بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم عرض حال بار دوم شکر ایزدی پر اللہ تعالی کا خاص فضل و رحم ہے کہ اس نے ۱۹۱۳ء میں حضرت امیر المومنین خلیفہ اسی اول رضی اللہ عنہ کی زندگی میں حضور کی منظوری سے خطبات نور دو جلدوں میں شائع کرنے کی توفیق عطا کی۔جو بہت مقبول ہوئے مگر اب نایاب ہیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے خطبات جمعہ عیدین اور نکاح کو کتابی صورت میں شائع کرنے کا ارادہ کیا اور مسودہ جو میں نے اخبار الحلم و بدر قادیان سے مرتب کیا تھا، حضور کی خدمت میں پیش کیا تو حضور نے دیکھ کر خوشنودی کا اظہار ان الفاظ میں فرمایا :- ”میرے تو وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ کوئی ان کو جمع کرے گا۔بڑی محنت کی ہے۔جیسی آپ نے ان سے محبت کی ہے خدا آپ سے محبت کرے۔“ خطبات شائع کرنے کے لئے حضور کی اجازت ضروری تھی۔میری درخواست پر حضور نے فرمایا:۔بابوعبد الحمید صاحب نے میری اجازت سے اور مجھے مسودات دکھانے کے بعد میرے خطبات کو کتابی صورت میں شائع کرنے کا انتظام کیا۔اللہ تعالیٰ اس اخلاص کے واسطے انہیں جزائے خیر دے اور ان کے کام کو با برکت کرے۔“ نورالدین ۲۰ جون ۱۹۱۲ء