خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 603 of 703

خطبات نور — Page 603

603 خطبہ ثانیہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُۂ۔میں اللہ ہی کا شکر کرتا ہوں جس نے حق سنانے کے لئے اتنے آدمی جمع کر دیئے۔اس کا منشاء نہ ہو تا تو میں جمع نہ کر سکتا تھا۔باقی تم ہمارا کہنا مان لو اور اس کے مطابق عملدرآمد اللہ کی مدد سے ہو سکتا ہے۔جو مشکلات در پیش ہوں وہ سب اپنے اعمال کا نتیجہ ہے۔اس کا علاج تمام انبیاء نے استغفار بتایا ہے۔وَنَسْتَغْفِرُهُ نفس کی شرارتوں سے اللہ ہی بچا سکتا ہے۔جب اللہ کی راہوں پر چلو گے وہ دستگیری کرے گا اور اگر اس کا قانون توڑو گے تو کوئی رہنمائی نہیں کر سکتا۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ اللہ کو تم یاد کرو وہ تمہاری حفاظت کرے گا اُذْكُرُوا اللهَ يَذْكُرُكُمْ۔اللہ سے بہت دعائیں مانگو۔وہ دعائیں قبول کرتا ہے۔ایک ہمارے دوست ہیں۔دور دراز سفر کو جانے والے ، تم سب ان کے لئے دل سے دعا کرو۔وہ دین کا خادم بنے۔صحت و عافیت سے پہنچے۔اس ملک میں دین کا کام کرے۔دین کا خادم بنے اور دین کے خادم بنائے۔کچھ ہمارے بہت پیارے مصر میں بھی گئے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کرو۔اللہ انہیں دین کا خادم بنائے۔اللہ ان پر راضی ہو۔وہ دین اسلام کے خیر خواہ ہوں۔ان کے کلمات کو اللہ تعالی بابرکت بنائے۔ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور بیش در بیش توفیق بخشے۔قرآن کے خادم ہوں۔محمد رسول اللہ کے خادم ہوں۔اللہ کو راضی کرنے والے ہوں۔کچھ پیارے مصر میں آگے بھی ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کرو۔پھر تین چھ نو لنڈن میں بھی ہیں۔ان کے لئے دعا کرو۔ان کے وجودوں کو بابرکت بنائے۔ان کے کلام میں برکت ڈالے۔دین کی خدمت کریں۔ان لوگوں میں سے کچھ پڑھتے ہیں، کچھ کام کرتے ہیں، کچھ تبلیغ کے لئے ہیں، سبھی مجھے پیارے ہیں۔خواجہ کا نام تو تم جانتے ہو۔فتح محمد ہے۔نور احمد ہے۔یہ تو ایک جماعت ہے۔ملک عبدالرحمن ہے۔ظفر اللہ ہے۔عباد اللہ ہے۔محمد اکبر ہے۔ایک بزرگ دوست کی اولاد ہے۔اللہ ان سب کو پسند کرے۔دین کی جماعت بنائے۔چائنا میں بھی ہمارے ایک دوست گئے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کرو۔(الفضل جلد نمبر ۲۷۰۰۰۰ / اگست ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) ⭑-⭑-⭑-⭑