خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 581 of 703

خطبات نور — Page 581

۱۸ جولائی ۱۹۱۳ء 581 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح نے سورۃ الاعلیٰ تلاوت فرمائی اور پھر فرمایا۔ہر اس شخص پر جو قرآن پر ایمان لایا جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو مانا جو اللہ پر ایمان لایا اس کی کتابوں پر ایمان لایا فرض ہے کہ وہ کوشش کرے کہ خدا تعالیٰ کے کسی نام پر کوئی آدمی اعتراض نہ کرنے پائے۔اگر کرے تو اس کا ذب کرے۔اس لئے ارشاد ہوتا ہے سیخ جناب الہی کی تنزیہ کر۔اس کی خوبیاں اس کے محامد بیان کر۔تسبیح کے کیا معنے ہیں؟ میں نے بعض نادانوں کو دیکھا ہے۔جب جناب الہی اپنی کامل حکمت و کمالیت سے اس کے قصور کے بدلے سزا دیتے ہیں، اور وہ سزا اسی کی شامت اعمال سے ہی ہوتی ہے جیسے فرمایا وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ (الشوری:۳)، تو وہ شکایت کرنے لگتے ہیں۔مثلاً کسی کا کوئی پیارے