خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 540 of 703

خطبات نور — Page 540

ار نومبر ۱۹۱۲ء آیات مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔540 خطبہ نکاح یہ آیتیں میں نے تم کو بہت دفعہ سنائی ہیں۔وقت اجازت نہیں دیتا کہ اب کچھ سناؤں۔تاہم کچھ سناتا ہوں۔جس کام کے لئے اب میں کھڑا ہوا ہوں وہ بیوہ کا نکاح ہے۔بیوہ کا نکاح کرنا بڑا ثواب کا کام ہے۔مگر لوگوں نے ناممی کی وجہ سے اس کو برا سمجھا۔سیدوں کو دیکھو کہ ان کی نانی جان پہلے دو خاوند کر چکی تھیں اور تیرے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم تھے۔مغلوں میں نورجہاں بیگم کیسی عظیم الشان عورت تھی۔اس نے دوبارہ نکاح کیا۔لوگوں نے مسلمان بادشاہوں سے نفرت دلانے کے لئے جہانگیر پر یہ اتمام لگائے کہ وہ نور جہاں پر عاشق تھا اور اس نے نورجہاں کے خاوند کو مروا کر اس سے نکاح کر لیا۔اگر جہانگیر نے اس کے میاں کو مروایا ہو تا تو چونکہ وہ بادشاہ تھا اس کو چاہئے تھا کہ فوراًہی نکاح کر لیتا۔اس نے چھ سال کے بعد اس کو بیوہ سمجھ کر نکاح کر لیا۔اکبر خاں کی ایک لڑکی بیوہ ہے۔آج میں اس کا نکاح مدد خاں صاحب سے کرتا ہوں۔یہ آدمی اچھے۔