خطبات نور — Page 529
۲۵ اکتوبر ۱۹۱۲ء 529 خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ نوح کی ابتدائی آیات پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:۔استغفار اور توجہ الی اللہ سے کام لو۔نوح نے اپنی قوم کو عذاب سے پہلے ڈرایا تھا۔میں بھی تمہیں ڈراتا ہوں۔اپنی اصلاح کرو۔نوح کی قوم نے اس دعوت الی الحق کی قدر نہیں کی تو اس کا نتیجہ جو ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔ایسا نہ ہو اس دعوت کو بے پروائی سے سنے کا بدلہ تم کو بھگتنا پڑے۔چونکہ اول مخاطب آپ کی قادیان کی جماعت تھی اور ہے اس لئے انہیں ان کی کمزوریوں سے مطلع کیا اور جو جو فرو گذاشتیں مہاجرین قادیان سے ہوتی تھیں ان پر انہیں متنبہ کر کے ترقی کرنے کی ہدایت فرمائی۔ا حکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳۔۔۔۱۲۸ اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۱۰) ⭑-⭑-⭑-⭑