خطبات نور — Page 489
489 اصلاح کر لو اور عذاب کے نازل ہونے سے پہلے خدا کے حضور گڑ گڑاؤ۔عذاب کے وقت تو فرعون بھی چلا اٹھا تھا مگر اس چلانے نے فائدہ نہ دیا۔میں نے اپنا فرض تبلیغ ادا کر دیا۔اب تمہارا فرض ہے کہ اپنی اصلاح کر لو اور راتوں کو خداتعالی کے سامنے کھڑے ہو ہو کر گڑ گڑاؤ تا بچائے جاؤ۔اللہ تعالی تمہیں توفیق رے۔( بدر جلد ۱۰نمبر ۱۸-۱۲۰ مارچ ۱۹۱۱ء صفحه ۲) ⭑-⭑-⭑-⭑