خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 365 of 703

خطبات نور — Page 365

۱۸ اکتوبر ۱۹۰۸ ء 365 خطبہ جمعہ حصور نے آیت قرآنی وَ لَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (البقرة (٣٣) کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دنیا میں ایک فرقہ ایسا بھی ہے کہ راستبازی ان کی فطرت میں داخل ہوتی ہے۔ایک فرقہ وہ ہے جو حق کو باطل کے ساتھ ملا دیتا ہے اور پھر اپنے تئیں سچا ثابت کرنے کے لئے حق کو چھپا دیتا ہے۔بچے کا حال بیچ کی مانند ہے کہ تم اچھا ہو' پر زمین اچھی نہ ہو۔زمین اچھی ہو تو آبپاشی نہ ہو۔آپاشی ہو تو حفاظت نہ ہو۔پس خوش قسمت انسان کو نیک ماں باپ نیک ہم نشین، عمدہ تربیت و نگرانی حاصل ہوتی ہے۔اَقِيْمُوا الصَّلوةَ (البقرة: ۴۳) نماز کو قائم کرو۔بعض کام روز مرہ کی عادت بن جاتے ہیں پھراں کا لطف نہیں رہتا۔دیکھا گیا ہے کہ زبان سے اللهُمَّ صَلَّ عَلَى ہو رہا ہے مگر قلب کی توجہ کام کی طرف ہے۔پس نماز کو سنوار کر پڑھو اور جو معاہدہ نماز میں کرتے ہو عملی زندگی میں اس کا اثر دیکھو۔زبان سے