خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 348 of 703

خطبات نور — Page 348

348 کے واسطے اب اور پہلے بھی تم سب نے امام صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور وہ کامل کتاب ہے۔چنانچہ خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَوْلَمْ يَكْفِهِمْ إِنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ (العنكبوت:۵۳) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت قلم دوات منگائی اور چاہا کہ میں تم کو ایسی بات لکھ دوں کہ لَنْ تَضِلُّوا (بخاری کتاب المرضی) کہ تم میرے بعد کبھی گمراہ نہ ہو۔جن لوگوں کی عقل باریک اور سمجھ مضبوط اور علم کامل تھا وہ سمجھ گئے کہ انہوں نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے پاک کلام کی طرف متوجہ کیا۔اور جس کی زبان پر حق چلتا تھا اس نے اس بات کا یقین کر لیا کہ آپ جو بات بھی لکھتا چاہتے تھے وہ یہی پاک کتاب تھی۔چنانچہ اس نے صاف کہا کہ حَسْبُنَا كِتَابُ اللهِ۔یہ ایک نکتہ معرفت ہے جو ایک زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کھولا تھا۔آنحضرت کی زبان سے یہ الفاظ نکلے ہیں کہ میں ایسی بات لکھ دوں کہ لَنْ تَضِلُّوا۔پس تطابق سے صاف یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ قرآن ایک کافی کتاب ہے۔آج یہ جو دو آیات میں نے تمہارے سامنے پڑھی ہیں یہ میرے کسی خاص ارادے، غور و فکر کا نتیجہ نہیں اور نہ میں نے کوئی تیاری قبل از وقت اس مضمون اور ان آیات کے متعلق آج خطبہ جمعہ میں سنانے کی کی تھی۔وعظ کا بیشک میں عادی ہوں مگر یہ آیتیں محض اللہ تعالی کی ہی طرف سے دل میں ڈالی گئیں۔اس کا مطلب سمجھنے کے واسطے میں پہلے تمہیں تاکید کرتا ہوں۔توجہ سے سنو اور یاد رکھو۔جب تمہیں کوئی وسوسہ پیدا ہو تو پہلے دائیں طرف تھوک دو پھر لاحول پڑھو اور ان باتوں کو کثرت سے استعمال کرو۔دعا کرو۔پھر تاکید سے کہتا ہوں کہ اب تمہارا کام یہ ہے کہ ہتھیار بند ہو جاؤ۔کمریں کس لو اور مضبوط ہو جاؤ۔وہ ہتھیار کیا ہیں؟ یہی کہ دعائیں کرو۔استغفار لاحول، درود اور الحمد شریف کا ورد کثرت سے کرو۔ان ہتھیاروں کو اپنے قبضہ میں لو اور ان کو کثرت سے استعمال کرو۔میں ایک تجربہ کار انسان کی حیثیت سے اور پھر اس حیثیت سے کہ تم نے مجھ سے معاہدہ کیا ہے اور میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے تم کو بڑے زور سے اور تاکیدی حکم سے کہتا ہوں کہ سرسے پاؤں تک ہتھیاروں میں محفوظ ہو جاؤ اور ایسے بن جاؤ کہ کوئی موقع دشمن کے وار کے واسطے باقی نہ رہنے دو۔بائیں طرف تھوکنا ااحول کا پڑھنا، استغفار، درود اور الحمد شریف کا کثرت سے وظیفہ کرنا ان ہتھیاروں سے مسلح ہو کر ان آیات کا مضمون سن لو۔تم نے سنا ہو گا اور مخالفوں نے بھی محض اللہ کے فضل سے اس بات کی گواہی دی ہے اور تم میں سے