خطبات نور — Page 279
279 کم کا دنبہ جائز ہے یا نہیں؟ اہل حدیث تو اسے جائز نہیں رکھتے مگر فقہا کہتے ہیں کہ دو برس سے کم ایک برس کا بکرا بھی جائز ہے اور دنبہ چھ ماہ کا بھی۔مومن اس اختلاف سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ضروری بات ہے تو یہ ہے کہ انسان ان سب باتوں میں تقویٰ کو مد نظر رکھے اور قربانی کی حقیقت سمجھے۔دو چار روپے کا جانور ذبح کر دینا قربانی نہیں۔قربانی تو یہ ہے کہ خود اپنے نفس کی اونٹنی کو خدا کی فرمانبرداری کے نیچے ذبح کردے۔(بدر جلدے نمبر ۲۳۰۰۰۳ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۸ تا ۱۰) *-*-