خطبات نور — Page 226
۱۹ اکتوبر ۱۹۰۶ ء 226 خطبہ جمعہ تشہد اور تعوذ کے بعد آپ نے سورۃ البقرہ کی حسب ذیل آیت تلاوت فرمائی۔شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَ مَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَيكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (البقره: ١٨٦) تلاوت کے بعد آپ نے اس کا ترجمہ کرتے ہوئے فرمایا:۔ماہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے۔در انحالیکہ تمام لوگوں کے لئے وہ بڑا ہدایت نامہ ہے اور روشن حجتیں ہیں۔ہدایت اور حق و باطل میں تمیز کرنے والے دلائل ہیں۔پس جو تم میں سے پاوے اس مہینہ کو تو اس کو چاہئے کہ اس میں روزے رکھے اور جو مریض یا مسافر ہو تو اور دنوں میں گن کر روزے رکھ لے۔خدا تعالیٰ تمہارے لئے آسانی کا ارادہ کرتا ہے اور دشواری کو نہیں چاہتا