خطبات نور — Page 137
137 دیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی عظمت کے لحاظ سے اب اس لفظ کے معنی پر غور کرو کہ ہم نے "بہت کچھ دیا ہے۔خدا کا بہت کچھ " وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا اور پھر اس کا اندازہ میری کھوپڑی کرے! یہ احمقانہ حرکت ہو گی اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے اس وقت کوئی کوشش کرے کہ وہ پانی کے ان قطرات کو شمار کرنے لگے جو آسمان سے برس رہے ہیں (جس وقت آپ یہ خطبہ پڑھ رہے تھے آسمان سے نزول باران رحمت ہو رہا تھا۔ایک بھرا۔ہاں یہ بیشک انسانی طاقت کے اندر ہرگز نہیں ہے کہ جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے اس کو سمجھ سکے۔چونکہ مجھے اللہ تعالیٰ کے محض فضل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے اور آپ کی عظمت کا علم بھی مجھے دیا گیا ہے اس لئے میں اندازہ تو ان عطیات کا نہیں کر سکتا لیکن ان کو یوں سمجھ سکتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے کہ باپ انتقال کر گیا اور چلنے ہی لگے تھے کہ ماں کا انتقال ہوا۔کوئی حقیقی بھائی آپ کا تھا ہی نہیں۔چنانچہ اسی کے متعلق فرمایا اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيما (الضحی) ہم نے تجھے یتیم پایا تھا۔اس یتیم کو جسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے بہت کچھ دے دیا خاتم الانبیاء خاتم الرسل ، سارے علوم کا مالک ساری سلطنتوں کا بادشاہ بنا دیا۔آپ کی عادت شریف تھی کہ کبھی جو بے انتہا روپیہ مالیہ کا آیا ہے تو مسجد ہی میں خرچ کر دیا۔غرض غور کرو کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے بہت کچھ دیا۔کس قدر خیر کثیر آپ کو دی گئی ہے۔آپ کا دامن نبوت دیکھو تو وہ قیامت تک وسیع ہے کہ اب کوئی نبی نیا ہو یا پرانا آہی نہیں سکتا۔کسی دوسرے نبی کو اس قدر وسیع وقت نہیں ملا۔یہ کثرت تو بلحاظ زمان کے ہوئی۔اور بلحاظ مکان یہ کثرت کہ انٹی رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيْعًا (الاعراف (109) میں فرمایا کہ میں سارے جہان کا رسول ہوں۔یہ کو ثر بلحاظ مکان کے عطا ہوئی۔کوئی آدمی نہیں جو یہ کہہ دے کہ مجھے احکام الہی میں اتباع رسالت پناہی کی ضرورت نہیں۔کوئی صوفی کوئی بالغ مرد بالغہ عورت کوئی ہو اس سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتے۔اب کوئی وہ خضر نہیں ہو سکتا جو لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا (الكف (6) بول اٹھے۔یہ وہ موسیٰ ہے جس سے کوئی الگ نہیں ہو سکتا۔کوئی آدمی مقرب نہیں ہو سکتا، جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے۔تعلیم اور کتاب میں وہ کاملیت اور جامعیت اور کثرت عطا فرمائی کہ فِيْهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ (البينه:٢) کل دنیا کی مضبوط کتابیں اور ساری صداقتیں اور سچائیاں اس میں موجود ہیں۔ترقی مدارج میں وہ کو ثر۔جب کہ یہ سچی بات ہے الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ پھر دنیا بھر کے نیک