خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 602 of 703

خطبات نور — Page 602

602 میرے پیارو! مولا کا تم پر بڑا فضل ہوا۔تم کچھ نہ تھے۔موٹی کریم نے تم کو حیات دی۔اس نے طاقت دی۔اسی نے ایمان کی راہیں بتائیں۔نبی کی اتباع کی توفیق دی۔پھر تم زندہ ہو گئے۔پھر موت آنے والی ہے۔پھر زندگی ہوگی۔پھر حضرت حق سبحانہ کے دربار میں حاضر ہو گے۔اللہ نے تمہارے سکھ ، تمہارے آرام کے لئے ہر چیز پیدا کی۔یہاں تک کہ جو کوڑا کرکٹ باہر پھینکتے ہو وہی جب زمین میں جاتا ہے تو کیا لہلہاتا ہوا کھیت بنا دیتا ہے۔گھر میں جو ردی پھینکتے ہو ولایت والے اس سے بھی عجیب عجیب چیزیں بناتے ہیں اور نفع اٹھاتے ہیں۔فرض جو کچھ زمین میں ہے ہمارے آرام کے لئے ہے۔سب نعمتیں اللہ کی طرف سے ہیں جو اپنے تخت حکومت پر بے عیب قائم ہے۔اس نے سات آسمان بنائے۔سات کا عدد بڑا کامل عدد ہے۔اس کے اجزا میں طاق بھی ہیں ، جفت بھی ہیں۔پھر جو کمال انسان پیدا کرتا ہے چھ مراتب پورے کر کے حتی کہ آجکل کی تعلیم کے مراتب بھی چھ ہیں اور یہ لوگ منکر قرآن ہیں۔مگر چونکہ کمال چھ مراتب کے بعد ہونا قانون قدرت ہے اس لئے انھوں نے بھی پرائمری ، ڈل، انٹرنس ایف اے بی اے ایم اے چھ درجے بنائے۔پھر ساتواں درجہ وہ ہے جس کام میں انسان کمال پیدا کرے۔زمین کو درست کرنا، پھر پانی دینا، پھر بیچ ڈالنا' اسی طرح چھ دن کے بعد اس کی کونپل نکلتی ہے۔دنیا میں تمام قوموں نے بھی سات ہی دن بنائے ہیں باوجود اتنے بڑے مذہبی و قومی و ملکی اختلاف کے۔پس اللہ نے سمجھایا کہ فلکی نظام بھی اپنے کمال کو پہنچا ہوا ہے۔اس کا بنانے والا ہر چیز کا عالم ہے۔اس کی کتاب کی اتباع کرو گے سکھ پاؤ گے۔اسے ناراض کر کے دکھ اٹھاؤ گے۔اس کو راضی کرنے کی یہ تدبیر ہے کہ ہر کام کے کرنے سے پہلے دیکھ لو کہ یہ اس کے حکم کے مطابق ہے یا نہیں؟ تم اس کی بادشاہت سے نکل کر کہیں جا نہیں سکتے۔رہنا دریاواں وچ تے مگر مچھاں نال ویر “۔جب ایک معمولی حکم کی مخالفت بھی عیش کو تلخ کر دیتی ہے تو اس احکم الحاکمین کی مخالفت میں ضعیف البنیان انسان کیونکر آرام پاسکتا ہے؟ اللہ تمہیں اپنی مرضیات پر چلنے کی توفیق دے۔ہم بہت قرآن بہت نکتے معرفت کے سناتے ہیں مگر بیمار کو تو عمدہ سے عمدہ کھانا بھی کڑوا لگتا ہے۔اس لئے ایسے لوگ ہماری ان باتوں پر بھی اعتراض کر دیتے ہوں گے کہ یہ نقص ہے۔اللہ نیکی اور عمل کی توفیق بخشے۔دو