خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 531 of 703

خطبات نور — Page 531

531 نہ دیکھا ہو وہ ایک اجنبی سے مختلی بالطبع ہو جاتی ہے۔پھر وہ دونو ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں باوجود یکہ ایک دوسرے کے اخلاق سے اطلاع نہیں ہوتی۔جناب الہی نے نکاح کے سات اغراض رکھے ہیں۔لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا (الروم:۳۲) بیاہ کے بعد اگر خدا چاہے تو انسان کو آرام ملتا ہے۔انسان کی آنکھ، ناک، کان وغیرہ بدی کی طرف راغب نہیں ہوتے۔سکون قلب حاصل ہو جاتا ہے۔نکاح آرام کے لیے ہوتا ہے، بے آرامی کے لیے نہیں ہوتا۔میں نے خود کئی بیاہ کئے۔ہر بیاہ میں مجھے بڑا آرام ملا۔وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةٌ (الروم:۳۳) عورتوں کو ہمارے ملک میں کوئی تعلیم نہیں دیتا۔مناظر قدرت میں ان کو جانے کی اجازت نہیں۔میرے نزدیک یہ گندا طریق ہے۔انسان اگر غور سے دیکھے اس قدر موقع تعلیم کا اس کو حاصل ہے، عورتوں کو کہاں ہے۔مگر بعض نادان چاہتے ہیں کہ ہمارے ہی جیسی عادات و عقل رکھنے والی عورتیں ہوں۔بھلا بلا تعلیم کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔وہ اعضاء میں بہت نازک ہوتی ہیں۔دماغ ان کا بہت چھوٹا ہوتا ہے اس لئے جو بہت نازک چیز ہوتی ہے اس کے محفوظ رکھنے کے لئے بھی رحمت کے علم اور دعاو احتیاط کی نہایت ضرورت ہے۔وَعَاشِرُوا هُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء:۳۰) تم عورتوں کے ساتھ مہربانی اور محبت کا برتاؤ کرو۔فَانْ كَرِهْتُمُوهُنَّ (النساء:۲۰) اور اگر تمہیں ان کی کوئی بات نا پسند ہو تو تم ہماری سفارش کو مان لو اور یاد رکھو کہ ہم ہر ایک امر پر قادر ہیں۔ہم تمہیں بہتر سے بہتر بدلہ دیں گے۔ایک لڑکے کی نسبت میں نے سنا کہ وہ اپنی بیوی سے بد اخلاقی سے پیش آتا ہے۔میرے سسرال کا گھر ہمارے شہر میں ہمارے گھر سے دور تھا۔بیوی تو میرے گھر ہی ہوتی تھی مگر میں اکثر اپنے سسرال میں جایا کرتا تھا۔راستہ میں وہ لڑکا مجھے مل گیا۔میں نے اسے کہا میں نے ایک نسخہ لکھا ہے۔وہ میں تم کو بتانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ الله فِيهِ خَيْرًا كَثِيرا۔(النساء:۲۰)۔اس کے دل پر ہماری اس نصیحت کا بجلی کی طرح سے اثر ہوا۔میں تاڑ گیا کہ اس پر خوب اثر ہوا ہے۔مجھے کہنے لگا مجھے ایک کام ہے۔اجازت دیجئے۔وہاں سے سیدھابی بی کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ دیکھے! تجھے معلوم ہے کہ میں تیرا کیسا دشمن ہوں۔اس نے کہا ہاں مجھے معلوم ہے۔اس لڑکے نے کہا کہ میں آج نورالدین کی نصیحت کو آزمانے کے لئے تیرے ساتھ کچی محبت کرتا ہوں۔پھر اس نے اس سے جماع کیا۔ایک بڑا خوبصورت لڑکا پیدا ہوا، پھر اور پیدا ہوا، پھر اور پیدا ہوا، پھر اور پیدا ہوا۔