خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 530 of 703

خطبات نور — Page 530

۱۲۸ اکتوبر ۱۹۱۳ دو مسجد اقصیٰ۔قادیان 530 خطبہ نکاح سید شاہ امیر صاحب نائب تحصیلدار کا نکاح سید امیر حیدر صاحب کی لڑکی سے مورخہ ۲۸ / اکتوبر ۱۹۱۲ء کو بعد از درس مسجد اقصیٰ میں پڑھا گیا۔تشہد اور مسنونہ آیات کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:۔یہ بات میں نے کئی مرتبہ سنائی ہے کہ ہمارے رسول، قرآن اور عقل کا منشاء ہے کہ ہر مسلمان کچھ عربی بھی سیکھے۔نماز ہماری عربی میں ہے۔تمام دعائیں ہماری عربی میں ہیں۔پھر اگر ہم عربی نہیں جانتے تو ہم نے نماز ہی کو کیا سمجھا۔ہماری ملاقات کا ذریعہ السَّلَامُ عَلَيْكُم بھی عربی میں ہے۔اسی طرح نکاح میں، غمی میں بچہ کی پیدائش کے وقت کان میں اذان دینے میں۔غرضیکہ ہمارے ہر کام میں عربی کو دخل ہے۔پس معلوم ہوا کہ ہر مسلمان کو عربی کا سیکھنا ضروری ہے۔نکاح ایک مدرسہ ہے جس میں نوجوان ایک نئی تعلیم کے لئے داخل ہوتا ہے۔اگر وہ کہیں پردیس میں چلا جاتا تو کسی کے دکھ سکھ میں شریک نہ ہوتا۔نکاح کے بعد ایک عورت جس نے کبھی چڑیا کا بچہ بھی