خطبات نور — Page 403
۳۰, جولائی ۱۹۰۹ء 403 خطبہ جمعہ إن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران:۳۲) کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو اور اس سے بچے تعلقات محبت پیدا کرنے کے خواہشمند ہو تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کرو۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ کے محبوب بن جاؤ گے۔اس اصل سے صحابہ نے جو فائدہ اٹھایا ہے ان کے سوانح پر غور کرنے سے معلوم ہو سکتا ہے۔آج میں تمہیں خلاف معمول حدیث کا خطبہ سناتا ہوں۔چند احادیث بطور اصول ہیں۔ย (1) - لايُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ۔(صحیح بخاری کتاب الایمان) حدیث عظیم الشان تعلیم کا رکن ہے۔کوئی بھی تم میں سے مومن نہیں ہو سکتا جب تک دوسرے بھائی کے لئے وہ بات پسند نہ کرے جو اپنی جان کے لئے پسند کرتا ہے۔اس کا ترجمہ کسی فارسی مصنف نے کیا ہے:۔آنچه بر خود مسندی بر دیگران مپسند اب اس پر تم اپنے ایمان کو پر کھو۔کیا تمہارے معاملات دو سروں سے ایسے ہی ہیں جیسے تم اپنے ساتھ