خطبات نور — Page 280
کار فروری ۱۹۰۸ء مسجد اقصیٰ 280 ( خطبہ نکاح حضرت حکیم الامت نے صاحبزادی مبارکہ بیگم صاحبہ کا نکاح ۱۷ / فروری ۱۹۰۸ء کو ۵۶ ہزار (روپیہ) مہر پر نواب محمد علی خانصاحب رئیس مالیر کوٹلہ سے مسجد اقصی میں پڑھا۔(ایڈیٹ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَ نَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ وَنَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَيَأْتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَ مَنْ يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ - أَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ - أَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ - بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مسنونہ آیات کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔نکاح نام ہے اس تقریب کا جب کسی عورت یا لڑکی کا کسی مرد کے ساتھ رشتہ یا عقد کیا جاتا ہے۔اس میں اولا اللہ تعالیٰ کی رضامندی دیکھ لی جاتی ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت ہے یا نہیں؟