خطبات نور — Page 253
۱۳ تمبر۱۹۰۷ء 253 خطبہ نکاح سید عبد الرحیم سیالکوٹی کا نکاح منشی عبد الرحمن صاحب کپور تھلوی کی دختر نیک اخترامہ اللہ نام سے یک صد روپیہ مر پر پڑھا گیا۔اللہ تعالی اس نکاح کو مبارک کرے۔تشهد و تعوذ اور آیات مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔۔اسلامیوں کی ہر ایک کتاب ہر ایک سبق ہر ایک تصنیف اور خطوط وغیرہ میں ہمیشہ یہ بات مد نظر رکھی گئی ہے کہ اللہ جل شانہ کی بزرگی، عظمت، بڑائی اور کبریائی کا بیان ہو۔ہر ایک تحریر اور تقریر سے پہلے اس کی صفات کا تذکرہ اور اسی کی حمد و ستائش کو مقدم رکھا گیا ہے۔یہاں تک کہ ہر ایک سبق سے پہلے بھی بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھا جاتا ہے۔غرض اس سے یہ ہوتی ہے کہ انسان کے اقوال ہوں یا افعال ہوں ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی کو مد نظر رکھنا چاہئے اور ہر ایک کام میں خواہ وہ چھوٹے ہوں یا بڑے ہوں، خدا کی عظمت کا خیال رکھا جاوے۔یہاں تک کہ پاخانہ جانے کے لئے بھی دعائیں سکھائی ہیں۔الہی! جیسے ظاہری طور پر گندگی دور کرنے کا مجھے تقاضا ہوا ہے ویسے ہی روحانی طور پر بھی گندگی دور کرنے کا تقاضا ہو اور جیسے یہ گندگی دور ہو گئی ہے ویسے ہی میری روحانی گندگی اور میل