خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء — Page iii
کے مطابق اسی طرح اس خطبہ میں نظام جماعت سے وابستگی کے متعلق فرمایا کہ نظام جماعت کی پابندی کی ضرورت ہے۔جماعت احمدیہ کی خوبصورتی تو نظام جماعت ہی ہے۔۔۔جماعتی نظام بھی خلافت کا بنایا ہوا نظام ہے۔حضور انور ایدہ اللہ کے منظور شدہ فیصلہ جات مجلس انٹرنیٹ کے بداثرات سے بچنے اور نظام جماعت سے وابستگی کے بارہ میں کوشش کی جارہی ہے۔اسی مقصد کے لئے حضور انور ایدہ اللہ کا یہ خطبہ شائع کیا جارہا ہے۔تا کہ ہر احمدی 10 شرائط بیعت پر عمل کرنے والا ہو، نظام جماعت کی خوبصورت لڑی میں پروکر بنیان مرصوص کی مثال بن جائے اور دور جدید کی تمام ایجادات کو مفید طور پر استعمال کرتے ہوئے ان کو حصول علم اور اشاعت دین کا ذریعہ بنائے۔آمین خاکسار