خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page ii of 26

خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء — Page ii

بسم الله الرحمن الرحیم پیش لفظ حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 23 اپریل 2010ء کا خطبہ جمعہ سوئٹزرلینڈ میں ارشاد فرمایا۔اس خطبہ میں دس شرائط بیعت کا خلاصہ ذکر کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی نصیحت فرمائی۔خطبہ کے شروع میں یہ اہم نصیحت فرمائی کہ ہر خطبہ کا مخاطب ہر احمدی ہوتا ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں رہتا ہوں“ پس ہم سب خلیفہ وقت کے ہر خطبہ کے مخاطب ہوتے ہیں۔ہر خطبہ ہماری اصلاح اور روحانی ترقی کے لئے ہوتا ہے۔اس لئے ہر خطبہ غور سے سننا چاہیے بلکہ فوری طور پر لبیک کہتے ہوئے اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔تمام برکتیں خلیفہ وقت کی اطاعت سے وابستہ ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس خطبہ میں انٹرنیٹ اور ٹی وی کے بیہودہ پر گراموں سے بچنے کی بھی تلقین فرمائی ہے۔فرمایا گھروں میں ٹیلی ویژن کے ذریعہ یا انٹرنیٹ کے ذریعہ سے ایسی ایسی بیہودہ اور پھر فلمیں اور پروگرام وغیرہ دکھائے جاتے ہیں جو انسان کو برائیوں میں دھکیل دیتے ہیں۔پہلے تو روشن خیالی کے نام پر ان فلموں کو دیکھا جاتا ہے۔پھر بعض بد قسمت گھر عملاً ان برائیوں میں جتلا ہو جاتے ہیں۔اس لئے چاہئے کہ پہلے نظر رکھیں۔بیہودہ پروگراموں کے دوران بچوں کو ٹی وی کے سامنے نہ بیٹھنے دیں اور انٹرنیٹ پر بھی نظر رکھیں۔