خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء — Page 23
نظام جماعت کی پابندی " آپس میں محبت و پیار اور بھائی چارے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔نظام جماعت کی پابندی کی ضرورت ہے۔جماعت احمدیہ کی خوبصورتی تو نظام جماعت ہی ہے۔اگر اس خوبصورتی سے دور ہٹ گئے تو ہمارے میں اور غیر میں کیا فرق رہ جائے گا۔ایک بڑا واضح فرق نظام جماعت ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ خلافت سے تو ہمارا وفا کا تعلق ہے لیکن جماعتی نظام سے اختلاف ہے۔جماعتی نظام بھی خلافت کا بنایا ہوا نظام ہے۔اگر کسی عہد یدار سے شکایت ہے تو خلیفہ وقت کو لکھا جا سکتا ہے۔اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔لیکن نظام جماعت کی اطاعت سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔عہد یدار سچی ہمدردی اور خیر خواہی کا سلوک کریں اسی طرح عہدیداروں کا بھی کام ہے کہ لوگوں کے لئے ابتلا کا سامان نہ بنیں۔لوگوں کو ابتلا میں نہ ڈالیں اور سچی ہمدردی اور خیر خواہی سے ہر ایک سے سلوک کریں۔“