خطبہ جمعہ ۲۳ اپریل ۲۰۱۰ء — Page 14
14 عہد یدار سچی ہمدردی اور خیر خواہی کا سلوک کریں اسی طرح عہدیداروں کا بھی کام ہے کہ لوگوں کے لئے ابتلا کا سامان نہ بنیں۔لوگوں کو ابتلا میں نہ ڈالیں اور سچی ہمدردی اور خیر خواہی سے ہر ایک سے سلوک کریں۔-3 میرے سے منسوب ہونے کے لئے نمازیں شرط ہیں پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی شرائط بیعت میں نمازوں کی طرف توجہ دلائی ہے کہ میرے سے منسوب ہونے کے لئے نماز میں شرط ہیں۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 159 جدید ایڈیشن مطبوعہ (ربوہ) اس بارے میں پہلے بھی بتا چکا ہوں۔لیکن اس مضمون کو آپ نے نمازوں کے ساتھ اس طرح بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد کرو اور اس کے احسانوں کو ہمیشہ یا درکھو۔4۔نفسانی جوش کے تحت کسی کو تکلیف نہیں دینی پھر چوتھی شرط بیعت آپ نے بیان فرمائی کہ نفسانی جوش کے تحت نہ زبان سے نہ ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہیں دینی۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 159 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) 5- کسی حالت میں خدا تعالیٰ سے بے وفائی نہیں کرنی پھر آپ نے فرمایا کہ ہر حالت میں ہنگی کے حالات ہوں یا آسائش کے خدا تعالیٰ سے بے وفائی نہیں کرنی بلکہ اللہ تعالیٰ سے تعلق میں قدم آگے بڑھانا ہے۔(مجموعہ اشتہارات جلد