خطبة اِلہامِیّة

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iii of 265

خطبة اِلہامِیّة — Page iii

| بالشهر الحالي نحمده و نصلّى على رسوله الكريم پیش لفظ سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عربی زبان میں تصانیف کے اُردو تراجم کا سلسلہ جاری ہے۔خطبہ الہامیہ۔عید الاضحی جوا ارا پریل ۱۹۰۰ء کو ہوئی عید کی نماز ادا کرنے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نہایت فصیح و بلیغ عربی زبان میں ایک خطبہ ارشاد فرمایا جو خطبہ الہامیہ کے نام سے معروف و مشہور ہے۔اسی وجہ سے اس کتاب کا نام خطبہ الہامیہ رکھا گیا، جو الباب الاوّل ہے۔بقیہ چار ابواب اور اشتہار ” الاعلان اور حواشی آپ نے ۱۹۰۰ ء سے لے کر ۱۹۰۲ء میں کسی وقت تصنیف فرمائے اور اس کی اشاعت موجودہ کتاب کی صورت میں اکتو بر ۱۹۰۲ء کے بعد ہوئی۔خطبہ الہامیہ جو کتاب خطبہ الہامیہ کی ابتداء میں الباب الاوّل کے طور پر چھپا ہوا ہے، آپ نے نہایت اہتمام سے اس کو کا تب سے لکھوایا اور فارسی اور اُردو میں ترجمہ بھی خود کیا اور اس خطبہ پر اعراب بھی لگوائے۔