خطبة اِلہامِیّة — Page iii
باس الحالي نحمده و نصلى على رسوله الكريم لمبيد پیش لفظ سید نا حضرت خلیفة اتصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد رہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عربی زبان میں تصانیف کے اُردو تراجم کا سلسلہ جاری ہے۔ خطبہ الہامیہ ۔ عید الاضحیٰ جو ا ا را پریل ۱۹۰۰ ء کو ہوئی عید کی نماز ادا کرنے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نہایت فصیح و بلیغ عربی زبان میں ایک خطبہ ارشاد فرمایا جو الہامیہ کے نام سے معروف و مشہور ہے ۔ اسی وجہ سے اس کتاب کا نام خطبہ الہامیہ خطبہ رکھا گیا، جو الباب الاوّل ہے ۔ بقیہ چار ابواب اور اشتہار ” الاعلان اور حواشی آپ ۔ پ نے ۱۹۰۰ء سے لے کر ۱۹۰۲ء میں کسی وقت تصنیف فرمائے اور اس کی اشاعت موجودہ کتاب کی صورت میں اکتوبر ۱۹۰۲ء کے بعد ہوئی ۔ خطبہ الہامیہ جو کتاب خطبہ الہامیہ کی ابتداء میں الباب الاول کے طور پر چھپا ہوا ہے، آپ نے نہایت اہتمام سے اس کو کا تب سے لکھوایا اور فارسی اور اُردو میں ترجمہ بھی خود کیا اور اس خطبہ پر اعراب بھی لگوائے ۔