خطبة اِلہامِیّة

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 187 of 265

خطبة اِلہامِیّة — Page 187

خطبة الهاميه 112 اردو ترجمہ وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَّسْتَ مُؤْمِنًا وَيَاتِي زَمَانٌ تُستَلَنَّ وَتُخْبَرُ اور اگر تو ڈرتا نہیں تو تو کہتا رہ کہ تو مومن نہیں اور وہ زمانہ آ رہا ہے کہ تو پوچھا جائے گا اور تجھے مطلع کیا جائے گا۔وَإِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ اور میں نے نفس، مخلوق اور خواہش نفس کو ترک کر دیا ہے سواب نہ گالی مجھے ایذا دیتی ہے اور نہ مدح فخر دلاتی ہے۔وَكَمْ مِّنْ عَدُوِّ بَعْدَ مَا أَكْمَلَ الْأَذَى أَتَانِي فَلَمُ أَصْعَرُ وَمَا كُنتُ أَصْعَرُ اور بہت سے دشمن ہیں جو دکھ کو کمال تک پہنچا دینے کے بعد میرے پاس آئے تو نہ میں نے بے رخی برتی اور نہ ہی کبھی بے رخی میرا شیوہ تھا۔اَرَى الظُّلْمَ يَبْقَى فِي الْخَرَاطِيمِ وَسُمُهُ وَاَمَّا عَلَامَاتُ الْأَذَى فَتُغَيَّرُ میں دیکھتا ہوں کہ ظلم کا نشان ناکوں پر باقی رہ جاتا ہے لیکن تکلیف اٹھانے کی علامات سووہ تو بدل جایا کرتی ہیں۔وَ وَاللَّهِ إِنِّي قَدْتَبِعْتُ مُـحَـمَّـدًا وَفِي كُلِّ أَن مِّنْ سَنَاهُ أَنَوَّرُ اور خدا کی قسم! میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے اور ہر لحظہ میں انہی کی روشنی سے منورکیا جاتا ہوں۔عَجِبْتُ لِأَعْمَى لَا يُدَاوِى عُيُونَهُ وَمِنَّا بِجَوْرِ الْجَهْلِ يَلْوِى وَيَسْخَرُ مجھے اُس اندھے پر تعجب ہے جو اپنی آنکھوں کا علاج نہیں کرتا اور جہالت سے پیدا شدہ ظلم کی وجہ سے وہ ہم سے جھگڑتا اور ٹھٹھا کرتا ہے۔اتنسى نَجَاسَاتٍ رَضِيْتَ بِأَكْلِهَا وَتَهُمِزُ بُهْتَانًا بَرِيَّا وَّ تَذْكُرُ کیا تو ان نجاستوں کو بھول رہا ہے جن کے کھانے کو تو پسند کر چکا ہے اور تو ایک بے گناہ شخص پر بہتان باندھتا ہے اور اس کا ذکر کرتا رہتا ہے۔