دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 438 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 438

438 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری اس آیت کریمہ سے واضح سے واضح ہو جاتا ہے کہ جہاد مال سے بھی کیا جاتا ہے۔پھر یہ دیکھنا ضروری ہے کہ رسول کریم صلی الی یوم کے اس ضمن میں کیا ارشادات ہیں۔آنحضرت صلی لی نام کے ارشاد کے ماتحت مجاہد کسے کہتے ہیں۔آنحضرت صلی الم نے فرمایا ہے کہ الْمُجَاهِدُ مَنْ جَاهَدَ نَفْسَه یعنی مجاہد وہ ہے جو اپنے نفس سے جہاد کرے۔(جامع ترمذی ابواب فضائل الجهاد) پھر رسول کریم صلی اللہ کریم نے فرمایا۔" جَاهِدُوا الْمُشْرِكِيْنَ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَالْسِنَتِكُمْ “ یعنی مشرکین سے اپنے اموال سے اپنی جانوں سے اور اپنی زبانوں سے جہاد کرو۔۔(سنن ابي داؤد باب كراهية ترك الغزو) پھر رسول کریم صلی اللی کرم فرماتے ہیں:۔"إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْجِهَادِ كَلِمَةَ عَدْلٍ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ یعنی ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا جہاد کی ایک سب سے عظیم قسم ہے (جامع ترمذی باب افضل الجهاد كلمة عدل عند سلطان جائر)