دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 306
306 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری اٹارنی جنرل صاحب جو کچھ بھی فرما رہے تھے بالکل نا قابل فہم تھا۔وہ نہ کوئی عبارت پڑھ رہے تھے نہ معین حوالہ دے رہے تھے بس کچھ بے یقینی کا اظہار کر رہے تھے۔اس پر حضور نے دریافت فرمایا:۔کہ یہ کون سا حوالہ ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے عبارت پڑھنی شروع کی:۔اللہ تعالیٰ کے متعلق وہ کہتے ہیں ریفرنس ہے ایک کہ ” وہ بہت خوبصورت عورت ہے۔66 اب تک اٹارنی جنرل صاحب نہ کوئی حوالہ پیش کر سکے تھے کہ معین طور پر کہ یہ عبارت کہاں سے لی گئی ہے اور نہ ہی وہ یہ بتا سکے تھے کہ یہ کہا کس نے تھا۔اس پر حضور نے فرمایا:۔وو نہیں جی! ہمارے علم میں تو ایسا نہیں۔۔۔اور فرمایا کہ چیک کریں گے یہ نہ تصدیق کے قابل ہے نہ تردید کے تک چیک نہ کر لیا جائے۔جب اٹارنی جنرل صاحب نے یہ سنا کہ یہ حوالہ چیک کیا جائے گا تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ مزید گبھرا گئے اور فوراً یہ کہہ کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی۔قابل " نہیں، یہ میں نے ابھی تک پڑھا نہیں۔“ اس پر حضور نے دریافت فرمایا کہ کیا انہوں نے اس حوالے کو پیش کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل صاحب پر پھر کچھ بے یقینی کے ساتھ کہا : وو میں نے پڑھا ہی نہیں ابھی تک۔میں آپ کو پڑھ کر سنا رہا ہوں۔پھر آپ چیک کریں۔“ اب صورتِ حال کافی دلچسپ ہو چکی تھی اتنی دیر میں اٹارنی جنرل صاحب کی سوئی” وہ بہت خوبصورت 66 عورت ہے۔۔۔“ کے الفاظ پر رکی ہوئی تھی۔اس پر حضور نے فرمایا:۔” آپ نے عورت کہا نہ بس اتنا اشارہ کافی ہے ؟“