دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 245 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 245

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 245 رہے تھے وہ عقل سلیم سے عاری تھے ورنہ یہ تشدید اس وقت بھی موجود تھی جب کہ یہ نامعقول سوال اُٹھانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔جہاں تک اس الزام کا تعلق ہے تو جماعت احمدیہ نے تو ہر گز مسلمانوں سے اپنا علیحدہ کلمہ نہیں بنایا لیکن مسلمانوں میں ایسا مسلک بھی موجود ہے جو کہ نہ صرف اپنا علیحدہ کلمہ رکھنے کا دعویٰ پیش کرتے رہے ہیں بلکہ اسے اپنے جنتی ہونے کی دلیل کے طور پر بھی بیان کرتے رہے ہیں۔چنانچہ مشہور شیعہ عالم علی حائری صاحب ایک فتویٰ میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ صرف شیعہ فرقہ جنتی اور باقی تمام فرقے جہنمی ہیں لکھتے ہیں کہ صرف شیعہ فرقہ ہے جو کہ اصول و فروع میں باقی تمام مسلمان فرقوں سے علیحدہ ہے اور اس کی پہلی دلیل یہ دیتے ہیں ”سب سے پہلے کلمہ طیبہ ہے جس کو بہتر فرقے لا اله الا الله محمد رسول اللہ صرف پڑھتے ہیں مگر امامیہ عَلِيٌّ وَلِيُّ الله اس کے ہمراہ پڑھتے ہیں۔ނ 66 (فتاوی حائری۔حصہ دوئم ماہ صفر 1324ھ مطبع اسلامیہ سٹیم پریس لاہورص4) اس کے بعد پھر انہی پرانے سوالات پر بات شروع ہوئی کہ احمدیوں نے خود اپنے آپ کو باقی مسلمانوں عدہ کیا کہ نہیں ؟ یا پھر قومی اسمبلی کو ایسا فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ نہیں؟ جب بات آگے چلتی اور سوالات کی حقیقت کو ظاہر کرنے کے لیے سوالات کیے جاتے تو ان کا ستم خود ہی ظاہر ہو جاتا۔اب اٹارنی جنرل صاحب نے رابطہ عالم اسلامی کی قرارداد کو دلیل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔ایک بار پھر یہ معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے اس سوال کے لئے بھی کوئی تیاری نہیں کی۔انہوں رابطہ عالم اسلامی کی بجائے " مُؤتمر عالم وو اسلامی “ کا نام استعمال کیا جو کہ اس تنظیم کی ابتدائی شکل کا نام تھا اور اب کئی دہائیوں سے تبدیل ہو چکا تھا۔اس