دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 600 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 600

600 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری You are free; you are free to go to your temples۔You are free to go to your mosques or any other place of worship in this state of Pakistan۔You may belong to any religion or cast or creed that has got nothing to do with the business of the state۔یعنی آپ آزاد ہیں۔آپ اپنے گرجوں میں جانے کے لئے آزاد ہیں۔پاکستان کی ریاست میں آپ اپنی مساجد میں یا جو بھی عبادت کی جگہ ہے جانے کے لئے آزاد ہیں۔آپ کا جو بھی مذہب، ذات یا مسلک ہو اس کا ریاستی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔جہاں تک مذہبی معاملات کا تعلق ہے ہر ایک کو اللہ تعالی کا یہ فرمان ہمیشہ راہنما اصول کے طور پر سامنے رکھنا چاہئے: لا إِكْرَاةَ فِي الدِّينِ (البقرة:257) دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں