دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 461 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 461

461 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری بہر حال اسی موضوع پر بات ہو رہی تھی۔حضرت خلیفة المسیح الثالث نے فرمایا:۔" مسیح نے کسر صلیب کرنی تھی۔وہ کی اور ہو رہی ہے۔۔۔جب جماعت احمدیہ اپنے زمانے کے تمام بڑے بڑے علماء سے اتفاق کرتی ہے تو وہ وجہ اعتراض بنا لیا جاتا ہے۔اس زمانے کے بڑے بڑے بزرگ علما نے جو فتوے دیئے، جماعتِ احمدیہ کا فتویٰ اس سے مختلف نہیں۔تو اگر ہم اتفاق کریں تب بھی زیر عتاب اگر ہم اختلاف کریں تب بھی زیر عتاب۔یہ مسئلہ ہماری سمجھ سے ذرا اونچا نکل گیا۔۔۔“ 66 اس کے بعد حضرت خلیفة المسیح الثالث " نے حوالے پڑھ کر سنائے کہ کس طرح جب کسی سمت سے اسلا م پر حملہ ہوا تو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک فتح نصیب جرنیل کی طرح اسلام کا کامیاب دفاع کیا۔جب عیسائی پادری اسلام پر حملہ کرتے تھے تو سب سے آگے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بڑھ کر ان کا مقابلہ کرتے اور حضور نے تفصیل سے بیان فرمایا کہ تاریخ میں جب بھی مسلمانوں کے حقوق کی خاطر آواز اُ ٹھانے اور جد وجہد کرنے کا وقت آیا تو جماعت احمدیہ ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہو کر قربانیاں دیتی رہی تھی۔ابھی حضور یہ واقعات مرحلہ وار بیان فرما رہے تھے اور ابھی مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے لیے مسلمانوں کی خدمات کا ذکر ہونا تھا کہ اس روز کی کارروائی کا وقت ختم ہوا۔